غرور ختم، بولی وڈ میں کام کیلئے پریانکا چوپڑا فلم سازوں کی منتیں کر نے لگیں

9  جولائی  2019

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا نے دسمبر 2018 میں امریکی گلوکار و اداکار نک جونس سے شادی کے بعد کچھ عرصہ امریکہ میں گزارا اور انہوں نے کوشش کی کہ انہیں ہولی وڈ و امریکی شوبز انڈسٹری میں اچھا کام مل جائے۔

اطلاعات تھیں کہ پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار سے شادی کے بعد ہولی وڈ پر ہی خصوصی توجہ دے رکھی تھی اور ان کا بولی وڈ کو چھوڑنے کا منصوبہ بھی تھااس بات کا اندازا اس سے بھی لگایا گیا کہ شادی سے پہلی ہی پریانکا چوپڑا نے سلمان خان کے ساتھ فلم ’بھارت‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا اور شادی کے بعد اب تک انہوں نے صرف ایک ہی بولی وڈ فلم ’اسکائے از پنک‘ میں کام کرنے کی رضامندی دکھائی۔تاہم اب اطلاعات ہیں کہ شادی کے 7 ماہ بعد اداکارہ کو خیال آیا کہ بولی وڈ کو خیرباد کہنا عقلمندی نہیں ہوگی، اس لیے اداکارہ بولی وڈ فلموں میں واپسی کے لیے فلم سازوں سے مذاکرات کر رہی ہیں۔دکن کیرونیکل نے اپنی رپورٹ میں ذرائع سے بتایا کہ پریانکا چوپڑا ان دنوں بولی وڈ کے چوٹی کے فلم سازوں سے بولی وڈ میں واپسی کے لیے مذاکرات کرنے میں مصروف ہیں۔رپورٹ میں ذرائع سے بتایا کہ پریانکا چوپڑا ان دنوں سنجے لیلیٰ بھنسالی، کرن جوہر، وشال بھردواج، سدھارتھ رائے کپور اور ادتیا چوپڑا جیسے فلم سازوں سے ممکنہ منصوبوں پر کام کرنے کے لیے مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے۔رپورٹ کے مطابق اگرچہ اداکارہ بولی وڈ میں کام کرنا چاہتی ہیں تاہم ان کی خواہش ہے کہ انہیں کسی بڑے ہیرو یا بہت بڑی کاسٹ ٹیم اور بہت بڑے نامور ہدایت کار والی فلم نہ ملے کیوں کہ اداکارہ کا خیال ہے کہ اس سے ان کی عالمی شہرت کو نقصان پہنچیں گا۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…