انوشکا شیٹھی کے ساتھ شادی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا : پربھاس نے خاموشی توڑ دی

19  جون‬‮  2019

ممبئی (این این آئی)بھارت کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں شمار ہونے والی ایکشن پیرڈ ڈرامہ فلم ’باہو بلی 2‘ کے ہیرو پربھاس اور ہیروئن انوشکا شیٹھی کے درمیان تعلقات کی خبریں کافی عرصے سے چل رہی ہیں۔دونوں کی جانب سے ’باہو بلی 2‘ میں کام کرنے کے دوران تعلقات استوار ہوئے اور پھر یہ تعلقات رومانس تک پہنچے اور گذشتہ کچھ عرصے سے خبریں ہیں کہ وہ جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

گذشتہ برس چہ مگوئیاں تھیں کہ پربھاس اور انوشکا شیٹھی 2018 کے آخر تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ پربھاس کے چچا نے گذشتہ برس بتایا تھا کہ ان کے بھتیجے 2018 کے آخر تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، تاہم ایسا نہیں ہوا۔لیکن گذشتہ چند ماہ سے بھارتی میڈیا میں ایک بار پھر پربھاس اور انوشکا شیٹھی کی شادی کی خبریں وائرل ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ دونوں رواں برس کے آخر تک شادی یا پھر منگنی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔اپنی شادی اور منگنی کی خبروں پر کچھ دن قبل ہی انوشکا شیٹھی نے خاموشی توڑتے ہوئے پربھاس کو اپنا بہترین دوست قرار دیا تھا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ سچ ہے کہ پربھاس ان کے بہترین دوست ہیں، تاہم ان دونوں نے شادی کے حوالے سے ابھی کوئی پروگرام نہیں بنایا۔اداکارہ نے میڈیا میں اپنی شادی کی خبروں کو جھوٹا قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ پربھاس کی صرف بہترین دوست ہیں۔انوشکا شیٹھی کے بعد اب پربھاس نے بھی شادی کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ جب بھی وہ شادی کری گے تو میڈیا کو بتا کر ہی کریں گے۔بولی وڈ ہنگامہ کے مطابق پربھاس ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’ساہو‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں اور انہوں نے اسی دوران میڈیا سے بات چیت کے دوران اپنی شادی پر بھی بات کی۔پربھاس کا کہنا تھا کہ انوشکا شیٹھی اور انہوں نے اس طرح کا کوئی فیصلہ نہیں کیا اور وہ جب بھی ایسا فیصلہ کریں گے تو سب کو اطلاع کریں گے۔اداکار نے بھی شادی کی خبروں کو جھوٹا قرار دیا، تاہم بھارتی میڈیا میں چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ دونوں ممکنہ طور پر رواں برس کے آخر تک رشتے میں بندھ جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…