گلوکارعلی ظفر کی والدہ ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی وائس چانسلر مقرر

22  مئی‬‮  2019

لاہور (این این آئی ) گلوکار علی ظفر کی والدہ کو ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی وائس چانسلر لگانے کی منظوری دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق خواتین یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کے حوالے سے دو خواتین یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز تعینات کر دی گئی تھیں جبکہ دو کی سمریوں کو وقتی طور پر روک لیا گیا تھا۔ ایک روکی گئی سمری میں سے گورنمنٹ ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی وائس چانسلر کے لئے معروف گلوکار علی ظفر کی والدہ اور پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ انفارمیشن مینجمنٹ کی

سابق سربراہ پروفیسر ڈاکٹر کنول امین کے نام کی گورنر پنجاب نے منظوری دے دی ہے اور دو روز تک محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔دوسری جانب گورنمنٹ ویمن یونیورسٹی ملتان میں ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کی تقرری بوگس ہونے کے باعث دوسرے نمبر پر آنے والی ڈاکٹر طلعت افزا کو وائس چانسلر لگائے جانے کا قوی امکان ہے جس کا نوٹیفکیشن صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کے بیرون ملک سے آنے کے بعد کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…