ماہرہ خان کی پوچھا لگاتے ہوئے ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

14  مئی‬‮  2019

لاہور ( این این آئی) عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کی پوچھا لگاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی ،مداحوں نے اداکارہ کو دور حاضر کیسنڈریلا قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان کی حال ہی میں وائرل ہونے والی ویڈیو نے اداکاروں سے متعلق اس سوچ کو بدلنے میں اہم کردارادا کیا ہے۔دنیا بھرمیں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی اداکارہ ماہرہ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اس بات سے بے فکر ہوکر

اسٹیج کا پوچھا لگاتی نظر آرہی ہیں کہ وہ پاکستان کی نمبرون اداکارہ ہیں۔ ماہرہ خان کی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے اورصارفین ماہرہ کی اس ادا پر بھی فدا ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں اوران کی تعریفیں کرتے نہیں تھک رہے۔ کچھ لوگوں نے توماہرہ خان کو دورحاضر کی سنڈریلا قرار دے دیا ہے جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ صبورعلی کوماہرہ خان سے سبق سیکھنا چاہئے۔ایک صارف نے ماہرہ خان کی اس ویڈیو پرتبصرہ کرتے ہوئے ان کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملاتے ہوئے کہا میں مشہورشخصیات کا مداح نہیں کیونکہ تقریباً تمام اداکارخود کو کسی شہزادے یا شہزادی کی طرح پیش کرتے ہیں اورایسے کلچر کو فروغ دیتے ہیں جو ہمارے لوگ افورڈ نہیں کرسکتے۔ تمام اداکاروں کا رہن سہن غیر حقیقی اور جعلی لگتا ہے۔ لیکن ماہرہ خان کی یہ ویڈیو دیکھ کر میرا ذہن تبدیل ہوگیا ہے۔خیال رہے کہ مشہور اداکاروں کا سیٹ پر چھوٹے موٹے کام کرنے والے افراد سے ہتک آمیزرویہ بھی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، جس کی مثال پاکستانی ڈراموں کی غیر معروف اداکارہ صبورعلی ہیں، جنہوں نے اپنے اسٹنٹ ڈائریکٹرکو کھڑکی صاف کرنے پر مذاق کا نشانہ بنایاتھا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…