بھارتی ادا کار سلمان خان کے خلاف موبائل چھیننے کا مقدمہ درج

26  اپریل‬‮  2019

ممبئی(این این آئی)با لی وڈ کے اداکار سلمان خان خلاف ڈی این نگر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک شخص کی جانب سے سلمان خان کے خلاف موبائل چھیننے کا مقدمہ درج کروایا گیا ۔اس شخص کا کہنا ہے کہ دبنگ خان لنکنگ روڈ پر سائیکلنگ کررہے تھے تو وہ ان کی ویڈیو بنارہا تھا، اس دوران سلمان خان کو غصہ آیا اور انہوں نے میرا فون چھین لیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اشوک شام لال پانڈے نامی ایک صحافی نے دعویٰ کیا کہ اس نے اپنے ساتھی کیمرامین کے ہمراہ سلمان خان کو سڑک پر دیکھا جس کے بعد اداکار کے محافظ سے اجازت طلب کی اور ان کی ویڈیو بنانا شروع کی تاہم جب سلمان خان نے دیکھا تو اچانک معاملہ بگڑ گیا۔پانڈے کے مطابق سلمان خان کے محافظوں نے ان سے بدسلوکی کی اور اداکار نے ان کا فون بھی چھین لیا جسے بعد میں واپس کردیا گیا۔تاہم ایک اور شخص کے مطابق سلمان خان سڑک پر سائیکلنگ کررہے تھے اسی دوران ان لوگوں نے سلمان کے برابر میں آ کر تصاویر اور ویڈیوز بنانا شروع کردیں جس پر دبنگ خان نے ایسا نہ کرنے کو کہااور پیچھے موجود ان کے محافظوں نے بھی ان سے درخواست کی کہ وہ ایسا نہ کریں مگر یہ دونوں باز نہ آئے، پھر وہ کار سے اتر گئے اور لگاتار سلمان خان کی تصاویر بناتے رہے، سلمان نے اس موقع پر ان سے فون لیا اور اپنے ساتھ لے کر چل دیئے تاہم تھوڑا آگے جاکر سلّو میاں نے وہ فون اپنے محافظ کے حوالے کیا جس نے اس شخص کو فون واپس کردیا۔واضح رہے سلمان خان ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ‘بھارت’ کے پراجیکٹ پر کام کررہے ہیں جو رواں برس 5 جون کو ریلیز ہوگی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…