عاطف اسلم ننھے گلوکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے میدان میں آگئے

25  اپریل‬‮  2019

لاہور(این این آئی) معروف بین الاقوامی گلوکار عاطف اسلم اب گلوکار بچوں اور موسیقاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے میدان میں آگئے۔عاطف اسلم نے اپنی آواز سے کروڑوں لوگوں کو اپنا مداح بنا رکھا ہے، ان کے دیوانوں میں خواتین ، نوجوان اور بوڑھوں کے علاوہ بچے بھی شامل ہیں۔پاکستان میں کئی بچوں نے عاطف کا گایا ہوا گیت خوبصورت انداز میں گا کر سب کو حیران کردیا تھا جس کی تازہ مثال حال ہی سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والے عرش مان نعیم ہیں جب کہ 8 سالہ ہادیہ ہاشمی بھی اْن

گلوکاروں میں شامل ہیں جنہوں نے عاطف اسلم کے ہمراہ کنسرٹ میں بھی گانا گایا تھا یہی وجہ ہے کہ اب پاکستان کا نام روشن کرنے والے یہ ستارا گلوکاری سے محبت کرنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے میدان میں آگیا ہے۔عاطف اسلم نے ایک ویب سائیٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اب میری تمام تر توجہ گلوکار بچوں اور موسیقار کو آگے بڑھانے پر مرکوز ہے کیوں کہ جس موڑ پر وہ ابھی کھڑے ہیں وہ وقت میں خود بھی دیکھ چکا ہوں اس لئے اب میں انہیں اچھے سے اچھا دیکھنا چاہتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…