سلمان خان نے فلم ’’بھارت‘‘ کا پہلا ٹریلر آخر کار ریلیز کردیا

23  اپریل‬‮  2019

ممبئی(این این آئی)بولی وڈ اداکار سلمان خان نے اپنی رواں سال ریلیز ہونے والی فلم ’بھارت‘ کا پہلا ٹریلر آخر کار ریلیز کردیا، جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار تھا۔3 منٹ 11 سیکنڈ دورانیے پر مبنی اس ٹریلر میں بھارت نامی ایک شخص کی کہانی بیان کی گئی۔

جس کے والد نے اس کا نام اپنے ملک پر رکھا۔سلمان خان نے فلم میں ایک مڈل کلاس طبقے سے تعلق رکھنے والے شخص کا کردار نبھایا جو اپنے ملک اور اپنے خاندان سے محبت کرتا ہے۔اس ٹریلر میں سلمان خان کے کردار کی جوانی سے بڑھاپے تک کے سفر کو بھی دکھایا، سلمان خان اپنی جوانی میں سرکس میں اسٹنٹ مین کے روپ میں نظر آئے، جہاں ان کی ملاقات دیشا پٹانی کے کردار سے ہوتی ہے۔وقت گزرتے وہ ایک دوسری نوکری پر لگ جاتے ہیں جہاں ان کی دوستی سنیل گروور کے کردار سے ہوتی ہے جبکہ کترینہ کیف ان کی میڈم بنتی ہیں۔اس فلم میں جیکی شروف اور تبو بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔یہ جنوبی کوریا کی فلم ’اوڈ ٹو مائے فادر‘ کا ریمیک ہے، اس فلم میں 60 سال کا دور دکھایا جائے گا۔یاد رہے کہ سلمان خان نے رواں سال کے آغاز میں فلم سے اپنے 5 لکس بھی مداحوں کے ساتھ ایک ٹیزر کے ذریعے شیئر کیے تھے۔علی عباس ظفر کی ہدایات میں بننے والی فلم ’بھارت‘ رواں سال عیدالفطر کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…