’’دہلی کرائم‘‘ نامی سیریز کو بھارت سمیت دنیا بھر میں نیٹ فلیکس پر ریلیز کردیا گیا

22  مارچ‬‮  2019

نئی دہلی (این این آئی)دارالحکومت نئی دہلی میں دسمبر 2012 میں چلتی بس کے دوران گینگ ریپ اور بدترین تشدد کا نشانہ بنائی جانے والی میڈیکل کی طالبہ 23 سالہ جیوتی سنگھ پانڈے کے واقعے پر بنائی گئی ویب سیریزکو بھارت سمیت دنیا بھر میں نیٹ فلیکس پر ریلیز کردیا گیا۔

نیٹ فلیکس کی جانب سے بنائی گئی اس ویب سیریز کی کہانی پولیس کی تحقیق اور عدالت کی جانب سے دیے گئے فیصلے اور کورٹ میں پیش کیے گئے ثبوتوں کے دستاویزات سے لی گئی ہے۔ویب سیریز کی سات قسطیں بنائی گئی ہیں اور اسے ریلیز کرنے سے قبل ہی عالمی فیسٹیول میں پیش کیا جا چکا ہے۔خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق دہلی ریپ واقعے پر کینڈین نژاد بھارتی فلم ساز رچی مہتا نے اعتراف کیا کہ ابتدائی طور پر وہ اس واقعے پر سیریز بنانے کا ارادہ نہیں رکھتی تھیں، تاہم پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے انہیں بتایا کہ اس واقعے پر اچھی فلم بن سکتی ہے۔رچی مہتا نے بتایا کہ انہیں جیوتی سنگھ پانڈے ریپ کیس کی تفتیشی رپورٹس، عدالتی فیصلے اور پیش کیے گئے ثبوتوں کے ریکارڈ پڑہ کر حیرت ہوئی اور انہیں احساس ہوا کہ اس واقعے پر ویب سیریز بنائی جانی چاہیے۔رچی مہتا کا کہنا تھا کہ انہیں دہلی پولیس کے چند افسران سے ملنے اور ان کی جانب سے ریپ واقعات پر دی جانے والی معلومات کے بعد ہی وہ اس ویب سیریز کو بنانے کے لیے تیار ہوئیں۔’دہلی کرائم‘ نامی اس سیریز کو 22 مارچ کو بھارت سمیت دنیا بھر میں نیٹ فلیکس پر ریلیز کردیا گیا۔جاری کیے گئے ٹریلر میں پولیس کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کو دکھایا گیا ہے۔ٹریلر میں اجتماعی زیادتی کے بعد بدترین تشدد کا نشانہ بنائی گئی لڑکی کو بھی ہسپتال لے جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ساتھ ہی پولیس کی جانب سے ابتدائی 12 گھنٹے کے اندر ہر حال میں مرکزی ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوششوں کو بھی دکھایا گیا ہے۔خیال رہے کہ اسی ریپ واقعے پر برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے 2015 میں ’انڈیاز ڈاٹر‘ نامی دستاویزی فلم بھی جاری کی تھی۔اسی واقعے پر کینڈین نژاد بھارتی فلم ساز دیپا مہتا بھی 2016 میں ڈرامہ فلم ’ایناٹومی آف وائلنس‘ بنا چکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…