مردان میں مقامی اسٹیج اداکارہ گلالئی وحشیانہ تشدد کے بعد قتل

22  فروری‬‮  2019

مردان(این این آئی) نامورمقامی اسٹیج اداکارہ گلالئی کو نامعلوم افراد نے وحشیانہ تشدد کے بعد بے دردری سے قتل کردیا۔خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں تھانہ چورہ کی حدود سے برآمد ہونے والی نامعلوم خاتون کی لاش کی شناخت پشتو کی اسٹیج اداکارہ گلالئی کے نام سے ہوئی ہے۔ مردان میں اسٹیج ڈراموں کی خوبصورت اداکارہ گلالئی کو گزشتہ روز نامعلوم افراد نے وحشیانہ تشدد کے بعد قتل کر دیا تھا۔اداکارہ ان دنوں اپنے نومولود دوماہ کے بیٹے کے ساتھ مردان میں رہائش پذیر تھیں۔

ان کے قتل پر مقامی فنکاروں نے رنج کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔اداکارہ گلالئی کے قتل کا مقدمہ اس کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں اداکارہ کا نام گلالئی کے بجائے لبنٰی لکھا گیا ہے جبکہ اداکارہ کا شوہر عمران واقعے کے بعد سے روپوش ہے۔ پولیس کے مطابق تین افراد پر دعویٰ داری کی گئی جس پر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ مردان میں گزشتہ سال بھی جواں سال اسٹیج اداکارہ سنبل کو قتل کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…