معروف اداکارہ وگلوکارہ کینسرکے عارضے میں مبتلا،حکومت سے مددکی اپیل

21  فروری‬‮  2019

لاہور(این این آئی)معروف اداکارہ وگلوکارہ ہیر سنگھار(خالدہ رشید)کینسرجیسے موذی مرض میں مبتلا ،حکومت سے علاج کے لئے مددکی اپیل ،بے روز گاری کی وجہ سے کئی فنکاروں کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے۔ بعض سینئر فنکار حالات سے مایوس ہوکر امریکا، افغانستان اور مغربی ممالک میں ہجرت کر چکے ہیں۔ فنکار آج مشکل زندگی گزار رہے ہیں اور کئی فنکار، شاعر اور ادیب حکومتی امداد کی آس میں اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں۔ اداکارہ ،گلوکارہ ہیرسنگھار کا شماربھی شوبزانڈسٹری

کے نامور فنکاروں میں کیا جاتا ہے، ہیرسنگھار اداکاری وگلوکاری کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پال رہی ہیں ،وہ اپنا گھر اپنی گاڑیاں ہونے کے باوجودبھی ان کو حاصل نہیں کر سکتی کیونکہ ان کے گھرپرغنڈوں نے قبضہ کررکھا ہے، اب ان کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ ہیرسنگھار(خالدہ رشید)کو چھاتی کا کینسرہوگیا ہے جس کا علاج وہ اپنے طورپرکروارہی ہیں، شوبزانڈسٹری سے وابستہ فنکاروں ودیگر نے حکومت سے اداکارہ وگلوکارہ ہیرسنگھار(خالدہ رشید)کا علاج سرکاری سطح پرکروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…