بالی ووڈ کے دبنگ اداکارسلمان خان نئی مشکل میں پھنس گئے

7  فروری‬‮  2019

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان ابھی پچھلے تنازعات سے باہر نکلے نہیں تھے کہ ان پر ایک نئی مصیبت آپڑی۔بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اکثر مختلف تنازعات کا شکار ہوجاتے ہیں۔ ابھی ان پر سے پچھلے مقدمات ختم نہیں ہوئے تھے کہ ایک اورنئی مصیبت میں گرفتار ہوگئے۔

دراصل سلومیاں کی ممبئی کے علاقے کھار میں جائیداد ہے جسے انہوں نے ایک فوڈ کمپنی کو کرائے پر دے رکھی ہے۔ اس جائیداد میں ایک بہت پرانا درخت لگا ہوا ہے فوڈ کمپنی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ درخت پارکنگ ایریا میں موجود ہے جس کی وجہ سے آنے جانے والوں کو پریشانی کاسامنا کرنا پڑتا ہے، اس کے علاوہ یہاں فائر انجن بھی ہے لہٰذا کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں یہ درخت رکاوٹ بن سکتاہے اسلیے فوڈ کمپنی انتظامیہ اس درخت کو کاٹنا چاہتی ہے۔دوسری طرف تحفظ ماحولیات کے کارکن اس درخت کو کاٹنے کے خلاف ہیں ان کا کہنا ہے کہ درخت ایمرجنسی صورتحال میں نہیں بلکہ عمارت کی سجاوٹ میں رکاوٹ بن رہا ہے اور انتظامیہ اس درخت کو اپنے فائدے کے لیے کاٹنا چاہتی ہے لہٰذا انہوں نے اس اقدام پر اعتراض اٹھاتے ہوئے برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن(بی ایم سی) کے پاس شکایت درج کرائی ہے۔ بی ایم سی اس مسئلے پر ایک ہفتے کے اندر اپنا فیصلہ سنائے گی۔دوسری جانب اس معاملے پر فی الحال اداکار سلمان خان کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیاہے۔ واضح رہے کہ سلمان خان سے قبل اداکار شاہ رخ خان بھی گزشتہ برس اسی طرح کے تنازع کا شکار ہوچکے ہیں۔ بی ایم سی کی جانب سے ان کی کمپنی ریڈ چلیز انٹرٹنمنٹ کے آفس میں موجود کیفے ٹیریا کو مسمار کردیاگیاتھا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…