سیف علی خان سارہ کی پہلی فلم’’کیدرناتھ‘‘ کی کامیابی پربے انتہا خوش

14  دسمبر‬‮  2018

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان اپنی بیٹی سارہ علی خان کی پہلی فلم ’کیدرناتھ‘ کی کامیابی پر بے انتہا خوش ہیں۔فلم ’کیدرناتھ‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں شاندار انٹری دینے والی خوبصورت اداکارہ سارہ علی خان کو اداکارہ عالیہ بھٹ کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری کی نئی سپر اسٹار کہا جارہا ہے۔ سیف علی خان بھی ’کیدرناتھ‘میں اپنی بیٹی کی بہترین پرفارمنس دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران سیف علی خان کا کہنا تھا کہ سارہ نے’ کیدرناتھ‘ میں ان کی سوچ سے زیادہ بہتر اداکاری کی ہے، میں اپنی بیٹی کے لیے بہت خوش ہوں، فلموں میں کام کرنے کا فیصلہ سارہ کا تھا اور اس نے اپنی پرفارمنس سے اپنے فیصلے کو صحیح ثابت کردیا۔ سارہ کی کارکردگی شاندار ہے میں اپنی بیٹی کا بہت اچھا مستقبل دیکھ رہاہوں۔ سیف علی خان نے کہا کہ لوگوں نے بھی سارہ کی اداکاری کو قبول کرکے اسے بالی ووڈ میں خوش آمدید کہاہے۔واضح رہے کہ صرف سیف نہیں بلکہ سارہ کی سوتیلی والدہ کرینہ کپور اور پھوپھی سوہا علی خان بھی سارہ کی اداکاری کی معترف ہوگئی ہیں۔ کرینہ نے ’کیدرناتھ‘کی ریلیز سے قبل ہی کہہ دیاتھا کہ مجھے یقین ہے فلم شائقین کو ضرور پسند آئے گی اور باکس آفس پر اچھا بزنس کرے گی، سارہ پیدائشی اسٹارہے۔سوہا علی خان نے بھی سارہ کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاتھا کہ سارہ کانفیڈنٹ اور باصلاحیت ہے اس نے اپنے کیریئر کے آغاز کے لیے بہترین فلم کا انتخاب کیا۔ واضح رہے کہ سارہ علی خان کی پہلی فلم’کیدرناتھ‘30 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…