نادیہ خان کی 17 سال بعد میزبانی کے شعبے میں واپسی

10  دسمبر‬‮  2018

کراچی (این این آئی)نادیہ خان کو آغاز میں شہرت مختلف ڈراموں جیسے بندھن سے ملی مگر آن اسکرین ہنس مکھ اور شوخ شخصیت کے طور پر مارننگ شو ہوسٹ کی حیثیت سے اپنی پہچان بنانے والی اداکارہ کو مارننگ شو میزبان کے طور پر زیادہ جانا گیا۔تاہم 17 سال بعد 2017 میں انہوں نے ٹی وی ڈراموں میں واپسی کی مگر اب ایک بار پھر اپنے شعبے یعنی میزبانی کی جانب چلی گئی ہیں۔

اس بار نادیہ خان بول انٹرٹینمنٹ کے لیے ایک گیم شو ’’کروڑوں میں کھیل‘‘ کی میزبانی کررہی ہیں۔انہوں نے اس شو کے بارے میں بتایا ‘ گیمز کھیلنے کی بجائے ہم شرکا سے سوالات کے جوابات دینے کا کہتے ہیں تاکہ وہ اپنی معلومات ظاہر کرسکیں، اس کا مقصد لوگوں کے اندر مطالعے اور کوشش کی حوصلہ کرنا ہے، وہ شو کے آڈیشن کے لیے بول ایپ اور ویب سائٹ پر دستیاب مواد کے ذریعے تیار کرسکتے ہیں۔بظاہر یہ آئیڈیا بھارت کے مشہور کون بنے گا کروڑ پتی جیسا لگتا ہے تاہم نادیہ خان کا کہنا تھا کہ ان کا شو کے بی سی جیسا نہیں ہم نقد انعام کی بجائے مختلف طرح کے انعامات دیتے ہیں، جبکہ سوالات بھی پاکستان کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی خبروں اور حالات حاضرہ سے جڑتے ہوتے ہیں۔اس شو میں دیئے جانے والے انعوامات میں اسمارٹ فونز، لیپ ٹاپ اور گھریلو مصنوعات جیسے واشنگ مشین، ہیروں اور سونے کے زیورات کے ساتھ ساتھ ایک مرسڈیز اور بنگلہ بھی شامل ہے۔اس شو کا آغاز رواں ہفتے ایک سلیبرٹی ریما خان کے ساتھ ہوا جبکہ کچھ قسطوں میں عام لوگوں کو بھی اس میں قسمت آزمائی کا موقع ملے گا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…