بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کو صحیح وقت پر محبت ملنے کا انتظار

  جمعرات‬‮ 6 دسمبر‬‮ 2018  |  14:25

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے ان کی زندگی میں صحیح وقت پر محبت ضرور آئے گی ۔ بھارتی میڈیا سے انٹرویو میں کترینہ کیف نے شادی اور بچوں کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تھا جب وہ شادی اور بچوں کے متعلق سوچ رہی تھیں لیکن ویسا بالکل بھی نہیں ہوا جیسا انہوں نے سوچا تھا۔ اداکارہ نے کہا میں نے خود سے کئی بارجنگ لڑی ہے اور آخر کار جب چیزیں میری امید کے مطابق نہیں ہوئیں تو میں نے انہیں خدا پر چھوڑ دیا۔

کیونکہ مجھے یقین ہے کہ کوئی ہے جو آپ کے لیے راستے منتخب کرتا ہے۔اداکارہ کترینہ نے رنبیر کے ساتھ اپنی ناکام محبت کے بارے میں کہا مجھے یقین ہے کہ ایک دن محبت میری زندگی میں ضرور آئے گی لیکن صحیح وقت پر، جب مجھے اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں