بھارت میں سکھوں کے بعد کانگریس بھی فلم’ ’زیرو‘‘ کے خلاف میدان میں آگئی

8  ‬‮نومبر‬‮  2018

ممبئی(این این آئی) بھارت میں سکھوں کے بعد اب ملک کی دوسری بڑی سیاسی جماعت کانگریس بھی فلم ’زیرو‘ کے خلاف میدان میں آگئی۔گزشتہ روزبھارتی سکھ کمیونٹی کے جنرل سیکریٹری نے شاہ رخ خان اور فلم ’زیرو‘ کے ہدایت کار آنند لال رائے کے خلاف

پولیس میں شکایت درج کراتے ہوئے کہا تھا کہ کنگ خان نے ٹریلر اورپوسٹر میں جس طرح کرپان کو ایک عام چاقو کی طرح پہنا ہوا ہے اس سے سکھوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں لہٰذا فوراً پوسٹر اور ٹریلر سے یہ سین ہٹایا جائے۔سکھوں کے بعد بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے لیڈر چرن سنگھ ساپرا نے بھی سکھوں کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریلر اور پوسٹر میں جس طرح کرپان کا غلط طریقے سے استعمال ہوا ہے اس کے خلاف انہیں کئی شکایات موصول ہوئی ہیں لہٰذا انہوں نے پولیس سے فلم میکرز کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ساپرا نے پروڈکشن کمپنیز ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ اور کلر یلو پروڈکشن کو فوراً پوسٹر ہٹانے کی بھی تنبیہ کی ہے۔واضح رہے کہ فلم ’زیرو‘ کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا تھا اور 4 دن میں 100 ملین ویوز کے ساتھ یوٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے، شاہ رخ خان، کترینہ کیف اور انوشکا شرما کی فلم ’زیرو‘ کرسمس کے موقع پر 21 دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…