اداکاری کے ساتھ سیف علی خان نے اپنا فلم پروڈکشن کھول لیا

4  اکتوبر‬‮  2018

ممبئی (شوبز ڈیسک)بولی وڈ اداکار سیف علی خان نے اپنی اداکاری کے جوہر سے خوب نام اور پیسہ کمایا لیکن اب انہوں نے اداکاری کے ساتھ فلم پروڈکشن کی دنیا میں بھی قدم جمانے کی تیارکرلی۔سیف علی خان نے’بلیک کینائٹ فلمز‘ نامی پروڈکشن ہاوس بنیاد رکھ دی اور ساتھ ہی

پہلی فلم کے لیے معاہدہ بھی کرلیا۔بلیک کینائٹ فلمز اور ناردن لائٹ فلمز کے اشتراک سے ’جوانی جانِ من‘ فلمائی جائے گی اور اس حوالے سے معاہدہ بھی طے پا چکا ہے۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بلیک کینائٹ فلمز کی پلیٹ فارم سے پہلی فلم اگلے برس ریلیز ہو گی جس کے ہدایت کار نیتن کاکڑ ہوں گے۔سیف نے اپنے نئے پروڈکشن سے ریلیز ہونے والی فلم سے متعلق کہا کہ وہ اپنے دوست جے شیواکرمانی ساتھ جوانی جانِ من پر سوچ بچار کررہے تھے اور آخر کار انہیں اپنے پروڈکشن کے لیے بہترین فلم مل گئی۔اس حوالے سے جے نے بتایا کہ ’مل کر ساتھ کام کرنے پر پرامید ہوں کیونکہ سیف علی خان میرے دوست ہیں اور انتہائی قابل اداکار بھی‘۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ’سیف علی خان کی قابلیت سے فلم میں جان آجائے گی۔اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ جوانی جانِ من 2019 کے ابتدائی مہینوں میں ریلیز ہو گئی جس میں سیف کی بیٹی سمیت دیگر نئے چہرے بھی شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ سیف کی نئی فلم بازار 26 اکتوبر کو ریلیز ہو رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…