سلمان نے مزید ایک نئے چہرے کو بڑے پردے پر متعارف کرادیا

18  ستمبر‬‮  2018

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی وڈ سپر سٹار سلمان خان نے فلم انڈسٹری میں جتنے نئے چہروں کو متعارف کرایا ہے اتنا شاید کسی دوسرے کے حصے میں نہیں آیا ہے۔لیکن اس کے ساتھ ان پر یہ الزام بھی لگ سکتا ہے کہ وہ بالی وڈ میں اقربا پروری کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔گذشتہ روز انھوں نے مزید ایک نئے چہرے کو متعارف کرایا ہے اور یہ چہرہ کوئی اور نہیں بلکہ اپنے زمانے کی معروف

ہیروئن نوتن کی پوتی ہیں۔ریس تھری کے اداکار سلمان خان نے اداکار منیش بہل کی بیٹی پرانوتن کو متعارف کراتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھاکہ یہ لو! ظہیرو کی ہیروئن مل گئی۔ سواگت (استقبال) کرو پرانوتن بہل کا۔ مجھے نوتن کی پوتی اور مونیا (یعنی منیش بہل) کی بیٹی کو بڑے سکرین پر پیش کرکے فخر محسوس ہو رہا ہے۔نوتن کی معروف فلموں میں ’’خاندان‘‘،’’ملن‘‘،’’سجاتا‘‘،’’بندنی‘‘،’’سوداگر‘‘،’’تیرے گھر کے سامنے‘‘، پیئنگ گیسٹ‘‘،’’سیما‘‘،’’میں تلسی تیرے آنگن کی‘‘،’’سرسوتی چندر‘‘، ’’کرما‘‘ اور میری جنگ وغیرہ شامل ہیں۔ انھیں چھ بار بہترین ادکارہ کا ایوارڈ دیا گیا جو اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔نوتن کے بیٹے منیشن بہل نے سلمان خان کے ساتھ بہت سی فلمیں میں کام کا ہے جن میں ’’میں نے پیار کیا‘‘،’’باغی‘‘،’’چندرمکھی‘‘،’’ہم آپ کے ہیں کون‘‘،’’صرف تم‘‘،’’ہم ساتھ ساتھ ہیں، ’’کہیں پیار نہ ہوجائے‘‘،‘‘’شادی کرکے پھنس گئے یار‘‘، اور’’جے ہو‘‘ شامل ہے۔خیال رہے کہ اپنے بینر تلے بنائی جانے والی نئی فلم کے لیے سلمان خان نے اپنے بچپن کے دوست کے بیٹے ظہیر اقبال (عرف ظہیرو) کو رواں سال کے اوائل میں متعارف کرایا تھا اور انھیں متعارف کراتے ہوئے جہاں ان کی تصویر پوسٹ کی تھی وہاں ان کے والد اقبال کی بھی تصویر پوسٹ کی تھی۔سلمان خان پروڈکشن کی نئی فلم کی ہدایتکاری نتن ککڑ کر رہے ہیں اور اس کے بارے میں یہ بتایا گیا ہے کہ اس کی شوٹنگ پوری طرح سے کشمیر میں ہوگی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…