اکشے کمار کی ٹریفک سارجنٹ بن کر چالان کرنے کی ویڈیو وائرل

16  اگست‬‮  2018

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ ایکشن ہیرو اکشے کمار کی سارجنٹ بن کر چالان کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بالی ووڈ فلم نگری میں جہاں ایکشن اور رومانوی فلمیں دیکھنے میں آتی ہیں وہیں سماجی مسائل پر بھی فلمیں بنانے کا رواج زور پکڑتا جارہا ہے اور ان مسائل کو اْجاگر کرنے میں اکشے کمار کا نام صف اول ہے جنہوں نے ٹوائلٹ اور پیڈمین جیسی فلموں کے ذریعے معاشرے کی اصلاح کی۔

اور اب وہ ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لئے میدان میں آگئے ہیں۔سوشل میڈیا پر گردش کردہ ویڈیوز میں اکشے کمار ٹریفک سارجنٹ کے ڈریس میں ٹریفک قوانین سے متعلق قانون توڑنے والوں کو مختلف انداز میں آگاہی فراہم کر رہے ہیں۔ اکشے کمار نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک شخص کو یہ بتانے کی کوشش کی گئی کہ سڑک پر غلط سمت سے آنا جرم ہے کیوں کہ ’ یہ سڑک کسی کے باپ‘ کی نہیں۔اکشے کمار نے دوسری ویڈیو میں دولت کے نشے میں لت نوجوان کو روکا اور منفرد انداز سے اسے بھی قانون نہ توڑنے کی تنبیح کی جب کہ اکشے نے ویڈیو کے ساتھ یہ بھی لکھا کہ قانون کی پاسداری دیر سے کرنا نہ کرنے سے بہتر ہے اور خود کے لئے قوانین کی پیروی کریں۔ٹریفک آگاہی کے حوالے سے اکشے کمار کا کہنا ہے کہ جب مجھے روڈ حادثات سے متعلق حقائق اور اعداد و شمار پتہ چلے تو میں حیران ہو گیا جسے کوشش کرکے روکا جا سکتا ہے اس لئے میں نے روڈ سیفٹی مہم کا فوری حصہ بننا بہتر سمجھا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…