’’ہر عروج کوزوال اوریہی قانون قدرت بھی ہے‘‘ مشہور کامیڈین کپل شرما شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے کے بعد زوال کا شکارہونے کے بعد اب کیا کام کرنے پر مجبور ہو گئے، کس حال میں ہیں ؟ پہچاننا بھی مشکل ہو گیا

15  اگست‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مشہور بھارتی کامیڈین کپل شرما نےنئے شو کیساتھ چھوٹی سکرین پر انٹری کیلئےتیاری شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق مشہور بھارتی کامیڈین کپل شرما ایک بار پھر نئے شو کیساتھ چھوٹی سکرین پر انٹری کیلئے تیاری کر رہے ہیں۔ ’’کامیڈی نائٹ ود کپل شرما‘‘سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے کپل شرما ایک بار پر نئے شو کیساتھ چھوٹی سکرین

پر قسمت آزمائی کیلئے تیاریاں کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ’’کامیڈی نائٹ ود کپل شرما‘‘شو نے بھارتی اداکار کو جہاں شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا وہیں اس دوران کئی مشکلات اور اتار چڑھائو بھی انہیں دیکھنے پڑے جس کا اختتام شو بندہونے پر ہوا۔ بعدازاں کپل شرما ایک نئے شو کیساتھ سلور سکرین پر جلوہ گر ہوئے جس کا نام ’’فیملی ٹائم وو کپل‘‘تھا تاہم یہ شو ناکام ہو گیا۔ شو بند ہونےکے بعد کپل شرما ڈپریشن اور مایوسی کا شکار ہو گئے اور اپنی صحت پر توجہ نہ دینے کے باعث ان کے وزن میں بے تحاشا اضافہ ہوا جس کے باعث ان کا پہچاننا مشکل ہو گیا لیکن اب ایک بار پھر ان پر قسمت مہربان ہو چکی ہے اور ان کو دوبارہ سلور سکرین پر جلوہ گر ہونے کا موقع میسر آگیا ہے جس کیلئے انہوں نے بھرپور تیاریاں بھی شروع کر دی ہیں تاہم کپل کو اپنے وزن کم کرنے کے لیے سخت محنت کرنا پڑے گی۔وزن کم کرنے کیلئے کپل شرما نے ایک ٹرینر کی خدمات بھی حاصل کر لی ہیں اور خود کو شو کیلئے دوبارہ سے فٹ اور جاذب نظر بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔خیال رہے کہ کپل شرما ایک فلم میں بطور ہیرو کا کردار بھی ادا کر چکے ہیں۔ یہ فلم مزاحیہ تھی تاہم اس سے کپل شرما کا بالی ووڈ میں بھی کیرئیر شروع ہو چکا تھا ، کپل شرما کئی ایوارڈ شو کی بھی میزبانی کر چکے ہیں جس کیلئے انہیں خوب سراہا گیا تھا۔ کپل شرما کی بام عروج پر منگنی کی خبریں بھی میڈیا کی زینت بن چکی ہیں تاہم ذرائع کے مطابق مسلسل ناکامیوں کے باعث کپل شرما شراب نوشی میں اضافہ کر چکے ہیں جس کے باعث ان کے وزن میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…