بالی ووڈ فلم ’’سنجو‘‘ نے میلبورن ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا

15  اگست‬‮  2018

میلبورن(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ نے باکس آفس پر تہلکہ مچانے کے بعد میلبورن ایوارڈز کامیلہ بھی لوٹ لیا۔سنجو بابا کی زندگی پر بننے والی فلم میں چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے بہترین اداکاری کرکے جہاں اپنے گرتے کیریئر کو بلندیوں پر پہنچا دیا وہیں فلم نے بھی بہترین کہانی کی بدولت 300 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرکے ریکارڈ بک الٹ پلٹ کردی، جب کہ فلم کی کامیابی کا سفر اب بھی جاری ہے اور ’سنجو‘ نے میلبورن میں سجا ایوارڈز تقریب کا میلہ بھی اپنے نام کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے

شہر میلبورن میں ہونے والے انڈین فلم فیسٹیول میں کئی کیٹیگری پر ایوارڈز دیئے گئے جس میں سے سب سے زیادہ ایوارڈز باکس آفس پر راج کرنے والی فلم ’سنجو‘ نے حاصل کئے۔فلم کے ہدایت کار راجکمار ہیرانی نے بہترین فلم اور بہترین ہدایت کار کے ایوارڈز اپنے نام کئے جب کہ فلم میں سنجے دت کے دوست کا کردار ادا کرنے والے اداکار وکی کوشل نے معاون اداکار کا ایوارڈز حاصل کرکے فلم کو اعزاز سے نواز دیا۔واضح رہے کہ راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’سنجو‘ میں رنبیر کپور کے ہمراہ منیشا کوئرالہ، سونم کپور،انوشکا شرما اور دیا مرزا نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…