سلمان خان کی مدد سے بستر مرگ پر پڑی اداکارہ صحت مندہوگئی

10  اگست‬‮  2018

ممبئی (شوبز ڈیسک)رواں برس 2 مارچ کو بولی وڈ کی ماضی کی اداکارہ 44 سالہ پوجا ڈڈوال نے بستر مرگ سے دبنگ ہیرو سلمان خان کو علاج کے لیے اپیل کی تھی۔اداکارہ نے ممبئی کے ہسپتال شودی ہسپتال سے سلمان خان کو ویڈیو پیغام کے ذریعے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ گزشتہ چند ماہ سے بیمار تھیں، تاہم اب انہیں پتہ چلا ہے کہ انہیں ٹی بی لاحق ہوگیا۔اداکارہ نے بتایا تھا۔

بیماری کی وجہ سے جہاں انہیں اپنے قریبی رشتہ دار چھوڑ کر چلے گئے، وہیں ان کے شوہر نے بھی ان کا ساتھ چھوڑ دیا۔اداکارہ کے مطابق اس وقت ان کے پاس ایک چائے پینے کے پیسے تک نہیں، اس لیے مجبور ہوکر وہ سلمان خان کو مالی مدد کی اپیل کر رہی ہیں۔اداکارہ کی جانب سے اپیل کے بعد پہلے تو ان کی کسی اور نے مدد کی، تاہم بعد ازاں میڈیا میں خبریں آنے کے بعد سلمان خان نے ان کی مدد کرنے کا اعلان کیا تھا۔سلمان خان کے مطابق انہوں نے اپنی سماجی تنظیم ‘بیئنگ ہیومن’ کو پوجا ڈڈوال کے تمام اخراجات اٹھانے اور ان کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کردی۔ساتھ ہی سلمان خان نے وضاحت کی تھی کہ فلم ‘ویرگاتی’ میں پوجا ڈڈوال ان کی مخالف اداکارہ نہیں تھیں بلکہ وہ اس فلم میں دوسرے اداکار کی ہیروئن تھیں۔پوجا ڈڈوال نے سلمان خان کے ساتھ 1995 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘ویرگاتی’ میں کام کیا تھا، جس میں وہ اتل اگنی ہوتری کی ہیروئن بنی تھیں۔لیکن اب 5 ماہ بعد بستر مرگ پر پڑی پوجا ڈڈوال دبنگ ہیرو سلمان خان کی مدد سے صحت مند ہوکر ہسپتال سے ڈسچارج ہوگئی ہیں۔پوجا ڈڈوال نہ صرف صحت مند ہوگئی ہیں بلکہ ان کا وزن بھی 20 کلو بڑھ چکا ہے۔صحت مند ہونے پر پوجا ڈڈوال نے جہاں ڈاکٹروں اور ہسپتال عملے کا شکریہ ادا کیا، وہیں انہوں نے سلمان خان کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اگر وہ ان کی مدد نہ کرتے تو وہ مر جاتیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…