تامل فلم’’انڈین‘‘ میں اجے دیوگن کی ولن کے کردار میں انٹری

8  اگست‬‮  2018

ممبئی(شوبز ڈیسک) نامور بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن تامل فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار کمل ہاسن کی ماضی کی مقبول فلم ’’انڈین‘‘ کے سیکوئل میں ولن کے کردار میں نظر آئیں گے۔بالی ووڈ کے مشہور اداکار اور تامل فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار و فلمساز کمل ہاسن کی ماضی کی مقبول بلاک بسٹر فلم ’’انڈین‘‘ نے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے جب کہ فلم میں کمل ہاسن کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا تھا تاہم اب خبریں سامنے آرہی ہیں کہ ان کی فلم ’’انڈین‘‘ کے سیکوئل میں بالی ووڈ

اداکار اجے دیوگن تامل میں ڈیبو کریں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمل ہاسن کی فلم ’’انڈین‘‘ کے سیکوئل کے حوالے باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم کمل ہاسن سے فلم کے سیکوئل کے حوالے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ تو فلم کے ہدایت کار ہی بتائیں گے کہ کون اس فلم کا کردار نبھائے گا لیکن میں نے سنا ہے کہ اجے دیو گن اس فلم کا حصہ ہیں۔واضح رہے ہدایت شنکر کی فلم ’’انڈین‘‘ 1996 کو ریلیز ہوئی تھی جس میں کمل ہاسن اور منیشا کوئرالا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…