ملک میں عام انتخابات، فلمی ستارے بھی میدان میں آگئے ثنا اور میرا نے وزارت عظمیٰ کیلئے کسے بہترین قرار دیدیا؟

23  جولائی  2018

لاہور ( این این آئی) فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ اب اس میں ملک میں نوجوان قیادت کو آگے آنا چاہیے اور میری دعا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ملک کے وزیر اعظم بنیں ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ بلاول بھٹو زرداری خوبصورت اور ذہین ہونے کے ساتھ نوجوان ہیں اور ان میں اپنے نانے کی طرح بڑا ٹیلنٹ ہے ، میں ذاتی طور پر سمجھتی ہوں کہ وہ اچھے وزیر اعظم ثابت ہو سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر نے بین الاقوامی سطح پر اپنی بہترین صلاحیتوں کے ذریعے خود کو منوایا ہے

اور بلاول میں بھی یہ خوبی موجود ہے ، ان کے وزیر اعظم بننے سے نہ صرف پاکستان میں ترقی آئے گی بلکہ دنیا کے ساتھ بھی ہمارے تعلقات خوشگوار ہوں گے ۔ میرا نے کہا کہ اب اس ملک میں نوجوان قیادت کو آگے آنا چاہیے اور میری دعائیں بلاول بھٹو کے ساتھ ہیں۔دوسری جانب فلمسٹار ثناء نے کہا ہے کہ پوری قوم عام انتخابات میں اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرے  ۔ 25جولائی کو ہونے والے انتخابات کے بعد اگر ملک میں صادق اور امین لوگوں کی قیادت آگئی تو شک نہیں کہ پاکستان ترقی کے راستے پر نہ جا سکے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…