کرینہ کپور7 سال بعد شاہ رخ خان کی ہیروئن بنیں گی

19  جولائی  2018

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور 7 سال بعد فلم ’سیلوٹ‘ میں شاہ رخ خان کی ہیروئن بنیں گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ کرینہ کپور خان اور کنگ خان کے درمیان 6 سال قبل فلم ’’را ون‘‘ کے سیٹ پر ہونے والی لڑائی کے بعد دونوں اداکاروں نے ایک دوسرے کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور یہی وجہ تھی

کہ دونوں نے 7 سال تک کوئی بھی پروجیکٹ ساتھ نہیں کیا۔کرینہ کپور نے شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کے اسٹور کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کی لیکن اب کافی سالوں بعد دونوں کے درمیان برف پگھلنا شروع ہوگئی ہے اور وہ ایک ساتھ کام کرنے پر راضی ہوگئے ہیں، دونوں 7 سال بعد فلم ’سیلوٹ ‘ میں جلوہ گر ہونے جارہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی بے بو کرینہ کپور بھارتی خلاء باز راکیش شرما کی زندگی پر بننے والی فلم ’سیلوٹ‘ میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جس میں وہ راکیش شرما کی اہلیہ مدھو کا کردار ادا کریں گی۔کرینہ کپور کی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کی کامیابی کے بعد قسمت اْن پر مہربان نظر آرہی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ فلم ’سیلوٹ‘ کے ساتھ ساتھ معروف ہدایتکار کرن جوہر کی نئی فلم میں اکشے کمار کے ساتھ بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔واضح رہے کہ مہیش متھائی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’سیلوٹ ‘ میں مرکزی کردار کے لئے کنگ خان سے قبل عامر خان کو خلاء باز راکیش شرما کا کردار ادا کرنے کی آفر کی گئی تھی جسے عامر خان نے فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ کی مصروفیت اور فلم کی کریٹیو ٹیم کے درمیان اختلافات کی وجہ سے ٹھکرادی تھی۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…