فلم’ ’سنجو‘‘کا چھکا: 300 کروڑ کے کلب میں شامل

16  جولائی  2018

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم’’ سنجو‘‘ نے کامیابی کا سفر جاری رکھتے ہوئے 300 کروڑ روپے کا بزنس کرکے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔بالی ووڈ انڈسٹری پر تہلکہ مچانے والی سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ ان دنوں کامیابی کے سفر پر گامزن ہے اور اب تک متعدد ریکارڈ اپنے نام کرچکی ہے جب کہ اب ’سنجو‘ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی فلم ’سنجو‘ 16ویں روز 300 کروڑ کے کلب میں شامل ہونے والی رنبیر کی واحد فلم بن گئی ہے اور یہ فلم 2018 میں سب

سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بھی بن گئی ہے۔بھارتی تجزیہ کار ترن ادارش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم ’سنجو‘کے نئے ریکارڈ سے متعلق بتایا کہ فلم ’سنجو‘ تین ہفتوں میں 300 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرکے بالی ووڈ کی کامیاب ترین فلموں کے مدمقابل آگئی ہے۔بالی ووڈ میں اس سے قبل 300 کروڑ کے کلب میں شامل ہونے والی فلموں میں سلمان خان کی ’ بجرنگی بھائی جان‘، ’سلطان‘، ’ٹائیگر زندہ ہے‘ اور عامر خان کی ’پی کے‘ جیسی مشہور فلمیں شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…