فلم ’’سنجو‘‘ کی تاریخی کامیابی رنبیر کپور کی مستقبل کی راہیں کھل گئیں

11  جولائی  2018

ممبئی(شوبز ڈیسک)فلم ’’سنجو‘‘ کی تاریخی کامیابی کے بعد رنبیر کپور کے وارے نیارے ہو گئے مستقبل کی راہیں بھی کھل گئیں اور ان کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گیا۔ بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار راجکمار ہیرانی نے سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم ’سنجو‘ کے بعد رنبیر کپور کے ساتھ مزید 5 فلمیں کرنے کا عندیا دیدیا۔بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کے لئے فلم انڈسٹری میں نیا سفر ثابت ہونے والی فلم ’سنجو‘ نے رنبیر کے ڈوبتے کیریئر کو نیا سہارا دیا ہے اور صرف ایک فلم کی وجہ سے آج فلمی پنڈٹ ان کا موازنہ بالی ووڈ خانز سے کررہے ہیں ایسے میں انڈسٹری کو ’منا بھائی‘، ’تھری ایڈئٹس‘ اور ’پی کے‘ جیسی بلاگ بسٹر فلمیں دینے والے

ہدایت کار راجکمار ہیرانی نے رنبیر کپور کے ساتھ مزید فلمیں کرنے کی نوید سنا دی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے راجکمار ہیرانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے عامر خان اور سنجے دت کے ساتھ دو، دو فلمیں جن میں ’تھری ایڈیٹس‘، ’پی کے‘، منا بھائی ایم بی بی ایس‘ اور ’لگے رہی منا بھائی‘ کیں جو تمام سپر ہٹ رہیں لہذا میں جاننا چاہتا ہوں کہ آپ میرے ساتھ دوسری فلم کب کررہے ہیں۔اداکار رنبیر کپور نے راجکمار ہیرانی سے شائستہ انداز میں یہ بھی پوچھا کہ وہ میرے ساتھ مزید کتنی فلمیں کریں گے جس پر راجکمار ہیرانی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ میں آپ کے ساتھ پانچ فلمیں اور کروں گا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…