سلمان خان کو انکل کہہ کر بلانے بالکل پسند نہیں

8  جولائی  2018

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ہر کوئی ’بھائی‘ بلاتا ہے، جس کا اداکار کو بالکل برا نہیں لگتا، لیکن جو بات انہیں پسند نہیں وہ یہ کہ کوئی بھی ان کو ’انکل‘ کہہ کر نہ پکارے۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 52 سالہ سلمان خان نے اپنے ٹی وی شو ’دس کا دم‘ پر یہ بات مداحوں سے شیئر کی کہ وہ نہیں چاہتے کہ کوئی بھی انہیں انکل کہے۔

رپورٹ کے مطابق شو پر جب یہ سوال ایک کھیل کے درمیان اٹھایا گیا کہ کتنی خواتین نے خود کو آنٹی بلانے پر کس کو ڈانٹا ہوگا؟ تو اس پر اداکار نے کہا کہ انہوں نے بھی اپنے گھر میں موجود تمام بچوں کو خاص طور پر سمجھایا ہے کہ انہیں انکل نہ کہا جائے۔اداکار نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے اپنے دوستوں کے بچوں کو بھی یہی سمجھایا ہے کہ انہیں انکل نہ کہا جائے، اور دھمکی دی ہے کہ اگر کبھی بھی کسی نے انہیں انکل کہا تو وہ اس سے پھر نہیں ملیں گے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ بولی وڈ کی بہت سی اداکارائیں بھی سلمان خان کو بھائی ہی بلاتی ہیں، تاہم اداکار اس کا بالکل برا نہیں مانتے۔سلمان خان اپنے کیریئر میں بہت سی ایکشن فلموں کا حصہ بن چکے ہیں، جو ان کی شخصیت پر کافی ججتی ہیں۔ان کی آخری ریلیز فلم ’ریس 3‘ کو تجزیہ کاروں کی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، تاہم فلم باکس آفس پر شاندار بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی۔سلمان خان اس وقت اپنی نئی فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں ان کے ہمراہ پریانکا چوپڑا کام کرتی نظر آئیں گی۔فلم ’’بھارت‘‘ 2019 کی عید پر سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…