سلمان خان کا اپنی زندگی پر فلم سے متعلق رد عمل

6  جولائی  2018

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کا اپنی زندگی پر فلم بنانے سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا۔بالی ووڈ میں سنجو بابا کے نام سے پہچانے جانے والے اداکار سنجے دت کی زندگی دیگر فنکاروں کے مقابلے میں کافی دلچسپ اور حیران کن رہی ہے جہاں انہوں نے اپنی حقیقی زندگی میں بے پناہ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا وہیں بہت سے خوشگوار پہلو بھی ان کی زندگی کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔

اور یہ کچھ مداحوں کے ساتھ شیئر کرنے میں ان کے دوست اور معروف ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے فلم ’سنجو‘ کے ذریعے ان کا بھرپور ساتھ دیا۔رنبیر کپور کی اداکاری میں بننے والی فلم ’سنجو‘ میں سنجے دت کی زندگی کے ہر پہلو کی بھر پور ترجمانی کی گئی یہی وجہ ہے کہ فلم کی کہانی مداحوں کو سینماگھروں کی طرف کھینچ لائی اور چند دنوں میں ہی کامیاب فلم بن گئی۔ سنجے کے علاوہ سلمان خان کی زندگی بھی آسان نہیں رہی، وہ بھی ہر دور میں کسی نہ کسی مشکلات کا شکار رہے یہی وجہ ہے کہ مداح ان کی زندگی کے حقائق بھی جاننا چاہتے ہیں اور اس سے متعلق جب دبنگ خان سے سوال کیا گیا تو انہوں نے دلچسپ رد عمل دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ سلطان سلمان خان کا اپنی زندگی پر فلم بنانے سے متعلق کہنا تھا کہ ’ دیکھا جائے تو میری زندگی زیادہ دلچسپ نہیں ہے اور اس بوریت بھری زندگی پر فلم کیسے بن سکتی ہے اگر میری زندگی پر فلم بن گئی تو بہت سے لوگ دیکھ کر ہی مر جائیں گے، اول تو یہ کہ میں کسی کو بھی اپنی زندگی پر فلم بنانے کی اجازت نہیں دوں گا دوئم اگر ایسا ممکن بھی ہو جائے تو پہلے فلم کی کہانی لکھنی پڑے گی جوکہ صرف میں ہی لکھ سکتا ہوں اور میرا کردار شائد ہی کوئی اداکار کر سکے۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…