برسوں بعد کنگ خان اور شہنشاہ آف بالی ووڈ امیتابھ ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہونگے

18  جون‬‮  2018

ممبئی(این این اائی) بھارتی فلم انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ امیتابھ بچن ایک بار پھر شاہ رخ خان کے ساتھ ایک فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔بھارتی فلموں کے دلدادہ شائقین کے لیے عید کے پْر مسرت موقع پر یہ خبر کسی خوش خبری سے کم نہیں کہ فلم انڈسٹری پر پانچ دہائیوں سے راج کرنے والے امیتابھ بچن اور انڈسٹری کے حالیہ سب سے مقبول ہیرو شاہ رخ خان ایک بار پھر ایک ساتھ ایک فلم میں کام کریں گے۔

اس متوقع سپر فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس فلم کو خود شاہ رخ خان پروڈیوس کریں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کی جوڑی ایک بار پھر فلم ’بڑا‘ میں ایک ساتھ نظر آئے گی یہ فلم دونوں کا مشترکہ پروجیکٹ ہوگی جسے شاہ رخ خان کے پروڈیوکشن ہاؤس سے ریلیز کیا جائے گا تاہم دونوں اداکار اس فلم سے متعلق تردید یا تصدیق کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔ اس ضمن میں دونوں اداکاروں کے قریبی حلقے اس فلم کے لیے پْر جوش دکھائی دیتے ہیں۔امیتابھ بچن 75 سال کے ہونے کے باوجود فلم انڈسٹری میں متحرک ہیں۔ امیتابھ بچن کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ فلم ساز اب اْن کی شخصیت کو دیکھتے ہوئے کردار تخلیق کرتے ہیں۔ تاحال وہ مسٹر پرفیکشینسٹ عامر خان کے ساتھ فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘، عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ساتھ ’برہماسترا‘ جیسے منفرد کردار کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔اسی طرح شاہ رخ خان بھی اپنی آنے والی نئی فلم ’زیرو‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں اداکارہ کترینہ کیف اور ٹیم کے ہمراہ بیرون ملک دورے پر ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کبھی الوداع نہ کہنا، ویر زارا اور بھوت ناتھ سمیت 9 کامیاب فلموں میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوچکے ہیں اور شائقین نے دونوں سپر اسٹارز کی جوڑی کو سراہا تھا۔امیتابھ بچن 75 سال کے ہونے کے باوجود فلم انڈسٹری میں متحرک ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…