اگر ٹیلنٹ کو سراہا جاتا تو آج میں بہت بڑا اسٹار ہوتا‘اداکارانوکپور کا شکوہ

23  مئی‬‮  2018

ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکار انو کپور گزشتہ 4 دہائیوں سے ہندی فلموں میں اپنی شاندار پرفارمنسز سے شائقین کو محظوظ کررہے ہیں۔بولی وڈ فلمز ’مسٹر انڈیا‘ (1987)، ’7 خون معاف‘ (2011)، ’وکی ڈونر‘ (2012) اور ’جولی ایل ایل بی 2‘ (2017) میں انو کپور نے بہترین کام کرکے مداحوں کو دل جیتا۔ان کے علاوہ انو کپور کئی مضبوط کہانیوں پر مبنی فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں ۔

جن میں ’چمیلی کی شادی‘ اور ’ایک روکا ہوا فیصلہ‘ شامل ہیں۔جہاں آج بھی مضبوط کہانیوں پر مبنی فلموں کو سینما میں زیادہ اہمیت دی جاتی ہے اور ایسا سوچا جاتا ہے کہ اچھی فلموں سے ہی اسٹار بنتا ہے، وہیں انو کپور کی سوچ اس سے برعکس ہے۔ انو کپور کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ’یہ سب کہنے کی باتیں ہیں، اسٹار ہی چلتا ہے بھائی، اکشے کمار اکشے کمار ہے، سلمان خان، سلمان خان ہے، اگر مضبوط کہانیاں ہی سب کچھ ہوتی، یا ٹیلنٹ کو سراہا جاتا، تو انو کپور یعنی میں یقیناً ایک بہت بڑا اسٹار ہوتا، یہ سب باتیں بکواس ہیں، اسٹارز ہمیشہ سب سے اہم رہیں گے۔62 سالہ اداکار نے مزید کہا کہ ’اسٹار ہونے کا مطلب ہی یہی ہے کہ ان کو پیسا کمانا ہے، سیدھی طرح سے، یہ غلط بات نہیں ہے، اب اسٹارز جانتے ہیں کہ صرف اسکرین پر (ڈھشوم ڈھشوم) کرنے سے وہ نہیں چل پائیں گے، تو اب وہ اچھی کہانیوں پر بنائی جانے والی فلموں پر نظر ڈال رہے ہیں، انڈین سینما صرف تب ہی تبدیل ہوگا جب انڈین سوسائٹی تبدیل ہوگی۔انو کپور نے یہ بھی کہا کہ بولی وڈ اداکاروں کی ہولی وڈ جانے کی واحد وجہ وہاں ملنے والی مقبولیت اور پیسا ہے، تاہم اداکار نے کہا کہ اس کو حاصل کرنے کے لیے آگے بڑھنے میں کوئی برائی نہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…