پریانکا کے بعد تبو نے بھی فلم’ ’ بھارت‘ ‘ میں دھماکے دار انٹری دیدی

23  مئی‬‮  2018

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ سلطان سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ میں نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا کے بعد تبو نے بھی دھماکے دار انٹری دے دی ہے۔ بالی ووڈ کی معروف اداکار و ہدایت کی جوڑی عباس ظفر اور سلمان خان اب تک انڈسٹری کو ’سلطان اور ’ٹائیگر زندہ ہے‘ جیسی بلاگ بسٹر فلمیں دے چکے ہیں اور یہی جوڑی ایک بار پھر فلم ’بھارت‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں ہلچل مچانے آرہی ہے جب کہ فلم میں

مرکزی کردار کے لئے پہلے ہی پریانکا چوپڑا اور دیشا پٹانی کو حتمی قرار دیا جاچکا ہے تاہم فلم کو چار چاند لگانے کے لئے سلمان خان کے مدمقابل تیسری اداکارہ کے لئے تبو کو بھی فلم میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے معروف ہدایت کارعلی عباس ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم ’بھارت‘ میں تبو کی شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے ایک تصویر پوسٹ کی اور کہا کہ وہ اداکارہ تبو کے ساتھ کام کرنے کے لئے بہت پر جوش ہیں۔ہدایت کار نے اپنے بیان میں تبو کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ ’میں تبو کے کام کا بہت بڑا مداح ہوں اور میری ہمیشہ ہی خواہش تھی کہ میں اْن کے ساتھ کام کروں جب کہ کئی ملاقاتوں کے بعد مجھے اب خوشی ہے کہ وہ فلم بھارت کے لئے رضا مند ہو گئی ہیں اور اب ان کی شوٹنگ کے لئے بے صبری سے انتظار ہے۔واضح رہے کہ فلم ’بھارت‘ سلمان خان کی اب تک کی سب سے بڑی بجٹ کی فلم ہوگی جس میں پریانکا اور دیشا پٹانی پہلی بار ایک ساتھ سلمان خان ہمراہ جلوہ گر ہوں گی جب کہ فلم 2019 میں عید کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…