کانز میرے دل کا ایک ٹکڑا ہے ٗ ماہرہ وطن واپسی کیلئے روانہ ہوگئیں

17  مئی‬‮  2018

پیرس (این این آئی)خوبرو اداکارہ ماہرہ خان فرانس میں ہونے والے کانز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کے بعد وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگئیں، اس موقع پر اپنے الوداعی پیغام میں انہوں نے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر کانز فیسٹیول کے دوران چوپر پارٹی کی ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کانز ان کے دل کا ٹکڑا ہے اور وہ اپنے والہانہ استقبال پر سب کی بے حد شکرگزار ہیں۔

انہوں نے لکھاکہ میری خواہش ہے کہ میں کانز کے تمام لمحات پر لکھوں ٗیہ محبت کے اظہار سے بھرپور ایک طویل خط ہوگا لیکن پھر کبھی۔ماہرہ نے کہا کہ کچھ چیزیں ہیں جنہیں وہ سب کو بتانا چاہتی ہیں، وہ یہ کہ جیسے ہی وہ کانز سے واپسی کے لیے ایئرپورٹ جانے کے لیے گاڑی میں بیٹھیں انہیں احساس ہوا کہ وہ خود کو پہلے سے زیادہ باہمت اور بااختیار محسوس کر رہی ہیں، اس کی وجہ گزشتہ تین روز میں اْن خواتین سے ملنا ہے جو ایک دوسرے کو حوصلہ دیتی ہیں اور یہ وہ خواتین ہیں جو ایک دوسرے کو سپورٹ کرتی ہیں اور رحم دلی کے ساتھ پیش آتی ہیں اور یہی ان کی کامیابی کا راز ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…