کامیابی کے لیے محنت ضروری، سفارش اور پیسے سے کوئی نام نہیں بنا سکتا، سائرہ پیٹر

16  مئی‬‮  2018

لاہور(این این آئی) معروف اوپیراسنگرسائرہ پیٹرنے کہا ہے کہ سفارش اورپیسے کے بل پرکوئی بھی ملک کا نام تودورکی بات ہے، اپنا نام نہیں بناسکتا۔سائرہ پیٹرنے کہا کہ میرا تعلق میوزیکل فیملی سے نہیں ہے لیکن میری سب سے چھوٹی بہن سارہ فرانسس نے میوزک کے شعبے کا انتخاب کیا اورانھوں نے افغان رفیوجیزکیلیے بہت سا کام کیا۔ ان کی خدمات پرانھیں برطانیہ کے سابق وزیراعظم نے اعلیٰ ایوارڈ سے نوازا تھا۔

اس کودیکھ کرمجھے بھی میوزک سے لگاؤ ہوا۔اپنے ایک انٹرویو میں گلوکارہ نے کہا کہ میں نے ویسٹرن کلاسیکی موسیقی کی تربیت حاصل کی۔ حالانکہ اوپیرا میوزک سیکھنا ایک بہت مشکل کام تھا۔ مگرمیں نے بڑی محنت ، لگن اورچاہت کے ساتھ اس کوسیکھا اوراس پرکام شروع کیا۔ اس وقت میں دنیا کی آٹھ زبانوں میں پرفارم کرتی ہوں۔ انگریزی، اٹالین، جرمن، فرنچ، سپینش، پنجابی، سرائیکی اور اردوشامل ہے۔سائرہ پیٹر نے کہا کہ مغربی ممالک میں متعدد بار پرفارم کرنے کا موقع ملا اورجہاں ، جہاں بھی اوپرا پرفارم کیا، میری پرفارمنس کوحاضرین نے بے حد سراہا۔ اس سلسلہ میں میرے والد اورشوہرسٹیفن سمتھ کی مکمل سپورٹ حاصل رہی۔ میرے شوہرسٹیفن تومیرے ساتھ ہی پرفارم کرتے ہیں اورانھوں نے باقاعدہ میوزک کے شعبے میں اعلیٰ تعلیم بھی حاصل کررکھی ہے۔ لیکن میری گائیکی اورمیری شناخت کی اصل وجہ توصوفی اوپیرا میوزک ہے۔ جس کواس سے پہلے کسی نے بھی پیش نہیں کیا تھا۔سائرہ پیٹر نے مزید بتایاکہ اگرپاکستانی فلموں میں رومانٹک گیتوں کے ساتھ صوفیانہ اوراوپیراسٹائل کا میوزک بھی شامل کیا جائے تومیرے نزدیک یہ ایک بہت ہی جانداراورشاندارتجربہ ثابت ہوگا۔ اس کے بارے میں پاکستانی فلم میکرز کو ضرور سوچنا چاہیے ، کیونکہ لوگوں کو ہمیشہ وہی چیز اچھی لگتی ہے ، جونئی اورمنفرد ہو۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…