عامر اور سلمان خان 24 سال بعد ایک ساتھ نظر آنے کو تیار

16  مئی‬‮  2018

ممبئی (این این آئی)اگرچہ بولی وڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ اور دبنگ ہیرو سلمان خان ماضی میں بھی ایک ساتھ کام کر چکے ہیں، تاہم طویل عرصے وہ ایک ساتھ نظر نہیں آئے۔لیکن اطلاعات ہیں کہ عامر خان نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ سلمان خان ان کے ساتھ آنے والی فلم میں کام کریں۔مسٹر پرفیکشنسٹ چاہتے ہیں کہ آنے والی میگا بجٹ فلم’ ’مہابھارت‘‘ میں ان کے ساتھ پہلی بار دپیکا پڈوکون، دوسری بار

امیتابھ بچن اور دوسری بار سلمان خان کام کریں۔لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ تاحال اس فلم کی پروڈکشن کمپنی، ہدایت کار اور پروڈیوسر کے حوالے سے کوئی خبر نہیں۔دکن کیرونیکل کے مطابق سلمان خان اور عامر خان کے انتہائی قریبی فلم ساز نے بتایا کہ مسٹر پرفیکشنسٹ چاہتے ہیں کہ دبنگ ہیرو ’مہا بھارت‘ میں ’ بھگوان کرشنا‘ کا کردار ادا کریں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ سلمان خان بھی ’بھارت‘ کے نام سے ایک فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے، لیکن ان کی فلم کی کہانی ’ہندو مذہب‘ کے گرد نہیں گھومتی۔سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ 2014 کی جنوبی کوریا کی فلم ’اوڈ ٹو مائے فادر‘ کی کہانی پر مبنی ہے، جس میں ان کے ساتھ پریانکا چوپڑا ایکشن میں نظر آئیں گی۔عامر خان کی فلم ’مہا بھارت‘ کی کہانی ہندو مذہب کے گرد گھومے گی، جس میں ’رام اور ‘راون‘ سمیت دیوی دروپدی کے کردار کو بھی دکھایا جائے گا۔پہلے اطلاعات تھیں کہ ’مہابھارت‘ میں ’ بھگوان کرشنا‘ کا کردار عامر خان خود نبھاتے نظر آئیں گے، جب کہ ’دروپدی‘ کا کردار نبھانے کے لیے انہوں نے دپیکا پڈوکون کو پیش کی ہے۔اب اطلاعات ہیں کہ عامر خان چاہتے ہیں کہ فلم میں ’بھگوان کرشنا‘ کا کردار سلمان خان ادا کریں۔اسی طرح عامر خان چاہتے ہیں کہ ’مہا بھارت‘ میں امیتابھ بچن ’دھری ترشترا‘ کا کردار ادا کریں۔اگر عامر خان کی خواہشات کے مطابق دپیکا پڈوکون اور سلمان خان ان کے ساتھ کام کرنے پر راضی ہوجاتے ہیں۔

تو یہ تینوں اداکاروں کی پہلی فلم ہوگی۔جب کہ عامر اور سلمان خان کی 24 سال بعد پہلی فلم ہوگی، اس سے قبل دونوں اداکار 1993 میں ریلیز ہونے والی فلم ’انداز اپنا اپنا‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔اسی طرح اگر امیتابھ بچن بھی ان کے ساتھ کام کرنے پر راضی ہوجاتے ہیں تو یہ سلمان، عامر، امیتابھ اور دپیکا پڈوکون کی بھی ایک ساتھ پہلی فلم ہوگی۔عامر خان اور امیتابھ بچن اس وقت آنے والی فلم

’ٹھگس آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں، جو ان کی ایک ساتھ آنے والی پہلی فلم ہوگی۔جب کہ امیتابھ بچن، سلمان خان اور دپیکا پڈوکون کے ساتھ ماضی میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ سونم کپور بھی ’مہا بھارت‘ کی داستان پر فلم بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں، انہوں نے اس داستان پر شائع ہونے والے 2 ناولز کے مالکانہ حقوق بھی حاصل کر رکھے ہیں۔ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ’مہا بھارت‘ پر سونم کپور اور عامر خان مل کر کام کریں گے یا یہ دونوں الگ الگ فلمیں بنائیں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…