اداکارہ سنی لیون نے جونیئر سنی لیون متعارف کرادی

7  مئی‬‮  2018

ممبئی (این این آئی ) بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون نے اپنی زندگی پر مبنی فلم کے لئے جونیئر سنی لیون کو متعارف کرا دیا ہے۔ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سنی لیون اپنی بے باک اداکاری کی وجہ سے اپنی شہرت آپ ہیں لیکن دوسری جانب انہوں نے اپنا ماضی ترک کرکے بالی ووڈ میں شامل ہونے کو ترجیح دی اور اس طویل کٹھن سفر کو ایک فلم کے طور پر پیش کرنے کے لئے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا

کہ وہ اپنی زندگی پر مبنی فلم بنا رہی ہیں جس میں اْن کے مداح بائیو گرافی میں جان سکیں گے کہ وہ کینیڈا سے کیوں منتقل ہوئی۔انہوں نے سنی نام کا انتخاب کیوں کیا اور اْن کی زندگی کیسی تھی۔ تمام باتوں کو حقیقت کا رنگ دینے کے لئے تیاری کرلی گئی ہے یہی وجہ ہے کہ سنی لیون کا کردار نبھانے کے لئے جونیئر سنی لیون کا انتخاب بھی کرلیا گیا ہے۔کینیڈین نڑاد بھارتی اداکارہ سنی لیون نے سماجی رابطے کی ایپ انسٹا گرام پر اپنے ساتھ ایک اور دوشیزہ کی تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی انہوں نے اپنی زندگی پر مبنی فلم کرن جیت کے لئے اداکارہ ریزہ ایکس کو متعارف کراتے ہوئے منی کرن جیت کے نام سے مخاطب کیا ہے۔فلم کرن جیت کور میں سنی لیون کا کردار نبھانیوالی بالی اداکارہ کے ساتھ ڈینیئل ویبر کے کردار کے لئے بھی جنوبی افریقی اداکار کو حتمی قرار دے دیا گیا ہے جب کہ فلم زی فائیو ویب سیریز پر ریلیز کی جائے گی۔ واضح رہے کہ کینیڈا میں پیدا ہونے والی 36 سالہ سنی لیوں کا اصل نام کرنجیت کور وہرا ہے جوکہ اب تک جسم ٹو، راگنی ایم ایم ایس اور ایک پہیلی لیلا جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…