علی ظفر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات لگانے والی میشا شفیع کا اصل نام کیا ہے؟ حیرت انگیز انکشاف

25  اپریل‬‮  2018

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) گلوکار علی ظفر پر گلوکارہ و ماڈل میشا شفیع کی جانب سے جنسی ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تو پہلے تو علی ظفر نے خاموشی اختیار کی لیکن بعد میں انہوں نے عدالت جانے کا اعلان کر دیا، اس حوالے سے انہوں نے میشا شفیع کو بھی نوٹس بھجوا دیا ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اس نوٹس پر میشا شفیع کا اصل نام دیکھ کر سب حیرت میں مبتلا ہو گئے۔

گلوکار و اداکار علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کو بھجوایا گیا قانونی نوٹس جب منظر عام پر آ یا تو میشا شفیع کا اصل نام جان کر سب ہی حیران رہ گئے، میشا شفیع کا پیدائشی نام ’’میرا شفیع‘‘ ہے لیکن شوبز کے حلقوں میں وہ میشا شفیع کے نام سے معروف ہیں۔ پہلے تو سب یہی سمجھے کہ شاید غلطی سے ان کا نام میرا شفیع لکھ دیا گیا ہے۔ اداکار علی ظفر کی جانب سے بھجوائے گئے قانونی نوٹس میں گلوکارہ و ماڈل میشا شفیع سے کہا گیا ہے کہ ان کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات کی وہ میڈیا کے سامنے آ کر معافی مانگیں اگر وہ ایسا نہیں کریں گی تو انہیں دس کروڑ روپے ہرجانہ دینا پڑے گا۔ اس ہرجانے کے علاوہ ان کے خلاف مزید قانونی چارہ جوئی بھی کی جائے گی۔ دریں اثناء دوسری جانب گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع نے گلوکار و اداکار علی ظفر کے خلاف جنسی ہراساں کیے جانے کے الزامات کے حوالے سے قانونی معاونت حاصل کرلی۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے میشا شفیع نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھاتاہم علی ظفر نے اس کی تردید کردی تھی۔ گذشتہ روز گلوگار کی جانب سے میشا شفیع کو قانونی نوٹس بھی بھجوا دیا گیا جس میں ان سے معافی کا مطالبہ کیا گیا۔اور اب میشا شفیع نے اس کیس کے سلسلے میں قانونی معاونت حاصل کرنے کااعلان کردیا۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں میشا نے لکھا کہ انہوں نے علی ظفر پر جنسی ہراساں کیے جانے کے الزامات سے متعلق کیس کیلئے بیرسٹر احمد پنسوتا اور نگہت داد کی خدمات حاصل کی ہیں۔میشا کا کہنا تھا کہ کیس کے تمام معاملات بیرسٹر محمد احمد پنسوتا اور نگہت داد دیکھیں گے ٗمیڈیا سے گزارش ہے کہ اس کیس کے حوالے سے کسی بھی قسم کی اَپ ڈیٹ کے لیے ان کے وکلاء سے رابطہ کریں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…