سلمان خان کا کیس نہ لڑو ورنہ۔۔دبنگ خان کے وکیل کو سنگین نتائج کی دھمکیاں موصول، دھمکیاں کس ملک سے کون دےرہا ہے؟حیران کن نام سامنے آگیا

6  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سلمان خان کے وکیل مہیش بورا کو بیرون ملک سے دھمکیاں موصول ہونے لگیں، مقدمہ چھوڑ دینے کیلئے دبائو۔ تفصیلات کے مطابق 20سال قبل فلم ’’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘‘کی جودھ پور میں شوٹنگ کے دوران مبینہ طور پر نایاب کالے ہرن کا شکار کرنے پر بھارتی سپر سٹار سلمان خان کو جودھ پور کی عدالت نے 5سال قید اور 10ہزار جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔

سلمان خان نے جودھ پور کی سیشن عدالت میں درخواست ضمانت دائر کی ہے جس پر جج نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے اور یوں سلمان خان پہلی رات جیل میں گزارنے کے بعد اب دوسری رات بھی جیل میں ہی گزاریں گے۔ سلمان خان کے مقدمے پر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس مقدمے کا ٹرائل اور فیصلہ دونوں متنازع ہیں۔ سلمان خان کو سزا دلوانے کیلئے کئی قوتیں اس وقت کارفرما ہیں جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ سلمان خان کے وکیل مہیش بورا نےانکشاف کیا ہے کہ انہیں سلمان خان کا کیس لڑنے پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مہیش بورا کا کہنا تھا کہ اس کیس میں عینی شاہد کی گواہی قابل اعتبار نہیں ہے۔ سلمان خان کو سخت سزا دی گئی ہے۔مہیش بورا نے مزید بتایا کہ مجھے دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہی ہیں اور کالز دبئی اور آسٹریلیا سے روی پوجاری گینگ کی جانب سے کی گئی ہیں۔ سلمان خان کی طرف سے پیش وکیل مہیش بورا نے ان کا موقف پیش کیا۔ سماعت پوری ہونے کے بعد عدالت نےفیصلہ کل تک کے لئے محفوظ رکھ لیا ہے۔سلمان خان کے وکیل مہیش بورا نے جج سے کہا کہ سلمان خان کو شبہ کا فائدہ دیا جانا چاہئے۔سیشن جج رویندر جین اب سلمان خان کی ضمانت پر فیصلہ کل سنائیں گے۔ سلمان خان ایک رات جودھ پور سنٹرل جیل میں کاٹ چکے ہیں اور اب یہ طے ہو گیا ہے کہ ان کی دوسری رات بھی جیل میں ہی کٹے گی۔

ادھر سلمان خان کے وکیل مہیش بورا نے دعوی کیا ہے کہ ان کو ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ کال کے ذریعے دھمکی دی گئی ہے کہ وہ سلمان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران عدالت میں پیش نہ ہوں۔ بورا کا کہنا ہے کہ دھمکی دئیے جانے کے بعد وہ اس معاملہ سے خود کو علیحدہ نہیں کریں گے۔سیشن جج رویندر جین اب سلمان خان کی ضمانت پر فیصلہ کل سنائیں گے۔ سلمان خان ایک رات

جودھ پور سنٹرل جیل میں کاٹ چکے ہیں اور اب یہ طے ہو گیا ہے کہ ان کی دوسری رات بھی جیل میں ہی کٹے گی۔ادھر سلمان خان کے وکیل مہیش بورا نے دعوی کیا ہے کہ ان کو ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ کال کے ذریعے دھمکی دی گئی ہے کہ وہ سلمان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران عدالت میں پیش نہ ہوں۔ بورا کا کہنا ہے کہ دھمکی دئیے جانے کے بعد وہ اس معاملہ سے

خود کو علیحدہ نہیں کریں گے۔ھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کو سینٹرل جیل کی بریک نمبر ایک میں رکھا گیا انہیں قیدی نمبر 106 دیا گیا ،سلمان خان کو عام قیدیوں کی طرح دال روٹی بھی دی گئی جسے انہوں نے کھانے سے انکار کر دیا۔جودھ پور کی سینٹرل جیل میں کئی خطرناک قیدی بھی موجود ہیں جس میں وہ معروف گینگسٹر بھی شامل ہے جس نے سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔

جودھ پور کی جیل میں بدنام زمانہ گینگسٹر لورن وشنوئی بھی قید ہے، یہ وہی گینگسٹر ہے جس نے سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی،اسی جیل میں بھارت کے مشہور ریپ کیس کے مجرم گرو رام رحیم سنگھ کو بھی رکھا گیا ہے جن کے مقدمے کے تین گواہ مارے جا چکے ہیں جبکہ تین تاحال لاپتہ ہیں۔جیل میں شمبو لعل بھی قید ہے جس نے ایک مسلمان مزدور کو کلہاڑیوں کے وار کر کے نہ صرف قتل کیا بلکہ ایک ویڈیو کے ذریعے اس کا اعتراف بھی کیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…