بھارتی کامیڈین کپل شرما کو اپنا نیا شو ’فیملی ٹائم ود کپل‘ راس نہ آیا

4  اپریل‬‮  2018

ممبئی(این این آئی) معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کو اپنا نیا شو ’فیملی ٹائم ود کپل‘ راس نہ آیا اور شائقین نے ان کے شو سے متعلق منفی ریمارکس دیے ہیں۔مقبول ترین مزاحیہ شو ’کامیڈی نائٹ ود کپل‘ اپنے میزبان کپل شرما کے چٹکلے اور بالی ووڈ اداکاروں کی کھٹی میٹھی باتوں کی وجہ سے بھارت سمیت دنیا بھر میں خاصی مقبولیت کا حامل تھا جو کہ کپل اور سنیل کے جھگڑے کی نذر ہو گیا۔

لیکن 8 ماہ طویل انتظار کے بعد یہ سمجھا جارہا تھا کہ ’فیملی ٹائم ود کپل ‘ کامیابی کے نئے ریکارڈ بنائے گا لیکن نیا شو کپل کو راس نہ آیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ کپل شرما سامعین کی جانب سے نئے شو کے لیے منفی ردعمل سامنے آنے پر خاصے افسردہ ہیں کیوں کہ اْمید کی جارہی تھی کہ یہ شو سابقہ شو کی بہ نسبت زیادہ مقبول ہوگا لیکن حقیقت اس کے برعکس نکلی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شو کی غیر مقبولیت کی وجہ جہاں کپل کی دوران شوٹنگ عدم موجودگی اور شو کی منسوخی ہے وہیں سنیل گروور کا اپنا شو شروع کرنا بھی ہے جس میں اْن کے مدمقابل بگ باس کی فاتح شلپا شندے اور اعلی اصغر اور سوگھندرا مشرا ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…