اجے دیوگن کو تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا

4  اپریل‬‮  2018

ممبئی(این این آئی) نامور بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کو سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر شیئرکرنا مہنگا پڑگیا اور مداحوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اجے دیوگن باکس آفس پر 100 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرنے والی فلم ’’ریڈ‘‘ کی کامیابی کے بعد پیرس میں اپنی فیملی کے ہمراہ چھٹیاں منانے میں مصروف ہیں۔

اور اسی حسین یادوں کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے بیٹے کے ساتھ ایک تصویر جاری کی جو ان کے بہت سارے مداحوں کو ذرا بھی نہیں بھائی۔اجے دیوگن نے انسٹا گرام پر بیٹے یوگ کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں ان کے دوسرے ہاتھ میں سگریٹ دیکھی جا سکتی ہے جس پر اداکار کو مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔اداکارہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر پر مداحوں نے اپنی رائے کا اظہاربھی کیا۔ ایک مداح نے ان کی تصویر پر کمنٹ کیا کہ سگریٹ نوشی صحت کے لیے اچھی نہیں اور آپ کے اس عمل سے آپ کا بیٹا بھی سگریٹ پینا سیکھے گا۔دوسرے مداح نے بھی کہا کہ آپ اپنے بیٹے کے ساتھ ہی سگریٹ نوشی کر رہے ہیں آپ اس سے بڑھ کر اور کچھ اچھا کرسکتے ہیں۔ ایک مداح نے دوسرے اداکاروں سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ اجے دیوگن بھی سلمان، سنجے اور شاہ رخ خان کی طرح چین اسموکر ہیں۔اداکار کی جانب سے یہ پہلی بار نہیں کہ انہوں نے سگریٹ نوشی کی تصویر شیئرکی ہو اس سے قبل بھی وہ ایسی تصویریں شیئر کرتے رہے ہیں اور ہر بار انہیں اچھا خاصا تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…