چینی زرعی کمپنی پاکستان کو ہائبرڈ چاول کے بیج عطیہ کرے گی

28  ستمبر‬‮  2022

لاہور( این این آئی)چینی زرعی کمپنی پاکستان کوہائبر ڈ چاول کے بیچ عطیہ کرے گی جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مزید تکنیکی ماہرین بھی بھیجیں جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار چینی ڈویلپر اور ہائبرڈ بیج فراہم کرنے وا لی چینی کمپنی ووہان چنگفا ہیشینگ سیڈ کمپنی لمیٹڈ میں

پاکستان بزنس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر چاو شو شنگ نے ایک انٹر ویو میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کمپنی تقریبا بیس سالوں سے پاکستان کو چاول، کینولا اور سبزیوں کے ہائبرڈ بیج فراہم کر رہی ہے۔ خاص طور پر اس نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی ہائبرڈ چاول کی قسم کیو وائی 0413 کو رجسٹر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ شمالی سندھ، پاکستان میں 60 فیصد ہائبرڈ چاول کا گھر ہے جو سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں سے ایک ہے۔ توقع ہے کہ چاول کی برآمد جو پاکستان کے لیے زرمبادلہ کمانے کا ایک اہم ذریعہ ہے کو کم نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں چاول کی پیداوار اور برآمد کو بحال ہونے میں تین سال لگ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں مزید تکنیکی ماہرین بھیجیں گے جس کا مقصد کھادوں اور کیڑے مار ادویات کے موثر استعمال کو بہتر بنانا ہے تاکہ کم سے کم لاگت کے ساتھ زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کی جا سکے، کمپنی نے قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کے لیے ایک خاکہ تیار کیا ہے۔بیجوں کی پیداوار پاکستان اور چین دونوں میں کی جا سکتی ہے تاکہ شدید موسم کی صورت میں وہ ایک دوسرے کی تکمیل کر سکیں،ٹیسٹ سٹیشن بھی مختلف شہروں میں زیادہ قائم کیے جا سکتے ہیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…