پٹرول پمپ،تیل ایجنسیاں،کم پیمانے،ملاوٹ اور اوور چارجنگ اس مہنگائی کے دور میں درد سر بن گئے

26  ستمبر‬‮  2022

ننکانہ صاحب(این این آئی)پٹرول پمپ،تیل ایجنسیاں،کم پیمانے،ملاوٹ اور اوور چارجنگ اس مہنگائی کے دور میں درد سر بن گئے۔شہریوں عوامی سماجی حلقوں کی طرف سیگورنر پنجاب،وزیراعلیٰ پنجاب کمشنر لاہور ڈویڑن،ڈپٹی کمشنر ننکانہ سے نوٹس لیکر اصلاح واحوال کا مطالبہ

۔تفصیل کے مطابق سانگلہ ہل سمیت ضلع ننکانہ بھر میں قائم متعدد پٹرول پمپوں اور تیل ایجنسیوں کے کم پیمانے اور ملاوٹ اور اوور چارجنگ اس مہنگائی کے دور میں عوام کیلئے سردرد بن گئے منی پٹرول پمپ اور تیل ایجنسیاں اور پیٹرول پمپ عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے،اس مہنگائی کے دور میں پٹرول پمپوں کے کم پیمانوں کے سبب ادا کردہ رقم سے کم ڈیزل پٹرول ملنے لگا اور ملاوٹ شدہ ڈیزل پیٹرول کے سبب موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے انجن خراب ہونے لگے،ایک طرف مہنگائی اور آسمانوں سے باتیں کرتی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں نے شہریوں کا امتحان لینا شروع کیا ہوا ہے تو دوسری جانب سانگلہ ہل شہر اور گردونواح میں بلکہ ضلع ننکانہ بھر میں موجود تیل ایجنسی اور پیٹرول پمپ مالکان نے پیٹرول ملاوٹ کے ساتھ ساتھ پیمانوں میں واضح کمی کر رکھی ہے جس سے انتظامیہ کی خاموشی اس جرم میں ملوث ہونے کے واضح تاثر دیتی ہے۔شہریوں عوامی سماجی حلقوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پٹرول پمپس مالکان جہاں ایک طرف پیمانے کم کرکے شہریوں کو اس مہنگائی کے دور میں لوٹ رہے ہیں وہیں دوسری طرف پٹرول میں ملاوٹ شدہ ڈیزل پٹرول فروخت کرکے شہریوں کے ذرائع آمدورفت اور کاشتکاروں کے پیٹر انجنوں کو کباڑ میں تبدیل کر رہے ہیں شہریوں،عوامی و سماجی حلقوں نیوزیراعظم،وفاقی وزیرپٹرولیم،گورنرپنجاب،وزیراعلیٰ پنجاپ،کمشنر لاہور ڈویژن اورڈپٹی کمشنر ننکانہ فوری طور پر نوٹس لیکر قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…