پروٹون کمپنی نے سیڈان ساگا کی قیمت بڑھا دی

1  دسمبر‬‮  2021

لاہور( این این آئی)ملائیشیا کی کمپنی پروٹون نے سیڈان ساگا کی قیمت میں دو لاکھ 24 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا۔دیگر کار کمپنیوںٹویوٹا، سوزوکی، ہونڈا، کِیا، ہنڈائی، یونائیٹڈ موٹرز اور چنگان نے بین الاقوامی مارکیٹ میں خام مال کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کاروں کی قیمتوں میں پہلے ہی اضافہ کر دیا ہے۔ملک میں کار کمپنیوں کی جانب سے کاروں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد

سب سے زیادہ تبدیلی چنگان السوین اور کاروان میں دیکھی گئی جس کی قیمت میں 2 لاکھ 75 ہزار روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔کمپنی نے کہا کہ نئی قیمتیں 26 نومبر سے لاگو ہوچکی ہیں، نئی قیمتوں کا اطلاق ان تمام صارفین پر لاگو ہوگا جنہوں نے 26 نومبر سے پہلے اپنی کاریں بک کر رکھی ہیں اور پوری یا آدھی قیمت ادا کرچکے ہیں۔پروٹون ساگا کی تین قسمیں معیاری دستی، معیاری خودکار اور پریمیم آٹومیٹک ہیں۔ اسے پاکستان میں سب سے سستی سیڈان کہا جاتا ہے۔ساگا بیسک مینوئل ٹرانسمیشن، ساگا بیسک آٹومیٹک ٹرانسمیشن اور ٹاپ آف دی چین ساگا ایس کی قیمت میں 2 لاکھ 24 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ مختلف قسمیں اب بالترتیب 21 لاکھ 49 ہزار روپے، 23 لاکھ روپے اور 24 لاکھ روپے میں فروخت ہوں گی۔ کمپنی نے ابھی تک پروٹون ایس یو وی گاڑی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا ہے تاہم ڈیلروں کو توقع ہے کہ دسمبر میں ایس یو وی کی قیمتیں تین لاکھ 50 ہزار سے 4 لاکھ روپے تک بڑھ جائیں گی۔ ایس یو وی کے دو قسمیں ہیں یعنی پروٹون ایکس 70 ایگزیکٹو اور ایکس 70 پریمیم، یہ ویریئنٹس 46 لاکھ روپے اور 49 لاکھ روپے میں دستیاب ہیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…