ٹرین میں سفر کرنے والوں پر نئی پابندیاں عائد کر دی گئیں

4  اگست‬‮  2021

مکوآنہ (این این آئی )ریلوے ہیڈکوارٹر کی فیصل آباد سمیت ملک بھر میں ویکسین مہم تیز، ریلوے حکام نے ملازمین اور مسافروں پر بھی سفری پابندیاں عائد کردیں۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام نے ملازمین اور مسافروں پر بھی سفری پابندیاں عائد کردیں۔15 دنوں میں لاہور، ملتان، راولپنڈی، پشاور، کراچی اور روہڑی ریلوے سٹیشنز پر ویکسین سینٹر بنانیکے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ریلوے ملازمین کو 31 اگست تک ویکسین لگوانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ہدایات کے مطابق ویکسین نہ لگوانے والیملازمین کی یکم ستمبر سے تنخواہیں روک لی جائیں گی۔یکم ستمبر سے بغیر ویکسین سفر کرنے والے مسافروں سے ٹکٹوں میں 10 فیصد کورونا سرچاج لیا جائے گا۔یکم جنوری سے 20 سال سے اوپر بغیرویکسی نیشن مسافروں پر سفری پابندی ہو گی۔یکم جنوری 2022 سے صرف 20سال سے کم عمر افراد بغیر کورونا ویکسین سفر کر سکیں گے جبکہ یکم اپریل 2022 سے بغیر ویکسین مسافروں پر مکمل سفری پابندی ہو گی۔ڈپٹی جنرل مینجر ریلویز فرمان غنی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…