وفاقی بجٹ میں این جی اوز کو غیر مشروط ٹیکس چھوٹ دیے جانے کی تجویز

12  جون‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی بجٹ میں این جی اوز کو غیر مشروط ٹیکس چھوٹ دیئے جانے کی تجویز ہے ۔ وفاقی وزیر شوکت ترین نے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ این جی اوز جیسے عبدالستار ایدھی فانڈیشن، انڈس ہسپتال اینڈ نیٹ ورک، پیشنٹ ایڈ فانڈیشن، سندس فانڈیشن، سٹیزنز فانڈیشن اور علی زیب فانڈیشن وغیرہ کو غیر مشروط ٹیکس چھوٹ دیئے جانے کی تجویز ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہاہے کہ معیشت کے استحکام کا مرحلہ کافی حد تک مکمل ہو چکا ، 2021-22میں جامع اور پائیدار نمو کا حصول ہمارا محور ہوگا۔ قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اعلان کرتے ہوئے انہیں خوشی ہے کہ اب معیشت کے استحکام کا مرحلہ کافی حد تک مکمل ہو چکا ہے، بجٹ 2021-22میں جامع اور پائیدار نمو کا حصول ہمارا محور ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ اگلے سال کیلئے ہم نے معاشی ترقی کا ہدف 4.8 فیصد رکھا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت کم آمدن ہائوسنگ کی مد میں 20 لاکھ روپے تک سستے قرضے دیئے جائیں گے،ہر گھرانے کو صحت کارڈ دیا جائیگا،ہر گھرانے کے ایک فرد کو مفت تکنیکی تربیت دی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ ہر کاشتکار گھرانے کو کاشت کے لئے ہر فصل کے لئے ڈیڑھ لاکھ روپے کا سود سے پاک قرضہ دیں گے اور ٹریکٹر اور مشینی آلات کے لئے دو لاکھ روپے قرض دیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ ہر شہری گھرانے کو کاروبار کے لئے پانچ لاکھ روپے تک سود سے پاک قرض دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری آبادی کا 65 فیصد حصہ 30 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے، اگلے دو سے تین سالوں میں کم سے کم 6 سے 7 فیصد نمو یقینی بنانا چاہتے ہیں جس سے نوجوانوں کو روزگار ملے گا اور وہ خوشحال زندگی گزار سکیں گے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…