پاکستان میں کام کرنیوالی غیرملکی کمپنیوں کو 9 ماہ کے دوران اربوں روپے کا منافع سٹیٹ بینک نے اعدادو شمار جاری کر دیے

5  مئی‬‮  2021

اسلام آباد(اے پی پی)جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران غیرملکی کمپنیوں نے 1.13 ارب ڈالر کے منافع جات بیرون ملک منتقل کیے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا مارچ 21۔ 2020 پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والی غیرملکی کمپنیوں کی جانب

سے 1.13 ارب ڈالر منافع جات کی مد میں اپنے اپنے ممالک کو بھجوائے ہیں۔جولائی تا مارچ 20 ۔ 2019 غیرمقامی کمپنیوں کی جانب سے ایک ارب ڈالر کے منافع جات دوسرے ممالک کو بھجوائے تھے۔ ایس بی پی کے مطابق رواں مالی سال کے دوران فوڈ سیکٹر میں کام کرنے والی غیرمقامی کمپنیوں کی طرف سے سب سے زیادہ 221 ملین ڈالر منافع جات کی مد میں بیرون ملک منتقل کئے ہیں۔اسی طرح مالیات کے شعبہ کی جانب سے اس عرصہ کے دوران 165.8 ملین ڈالر دیار غیر بھجوائے گئے ہیں۔ مزید برآں ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبہ کی جانب سے منافع جات کی منتقلی کا حجم 104 ملین ڈالر جبکہ ٹرانسپورٹ کے شعبہ سے 106.5 ملین ڈالر اور آئل اینڈ گیس کے شعبہ میں کام کرنے والی غیرملکی کمپنیوں کی طرف سے منافع جات کی بیرون ملک منتقلی کا حجم 95 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مزید برآں تمباکو اور سگریٹس کے شعبہ کی جانب سے 85 ملین ڈالر مالیت کے منافع جات دوسرے ممالک کو منتقل کیے گئے ہیں

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…