قرضہ حاصل کرنا ہے تو یہ کام کریں، عالمی بینک نے کڑی شرائط رکھ دیں

17  اپریل‬‮  2021

کراچی(این این آئی)عالمی بینک نے پاکستان کے لیے ایک ارب 50 کروڑ ڈالر مالیت کے نئے قرض کے لیے کڑی شرائط عائد کی ہیں۔عالمی بینک نے پاکستان کو 1 ارب 50 کروڑ مالیت کا نیا قرض فراہم کرنے کے لیے کڑی شرائط پیش کی ہیں جن میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ، توانائی اور ٹیکس کے حوالے سے نئی پالیسیوں کو متعارف

کرانا شامل ہے۔ماہرین معاشیات کے مطابق عالمی بینک کی ان شرائط نے حکومت کو مشکلات میں ڈال دیا ہے جو پہلے ہی عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)سے قرض کی نئی قسط کی حصول کی خواہاں ہے۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ حکومت کو بجلی سپورٹ کی مد میں جون کے اختتام سے قبل 1 ارب 50 کروڑ ڈالر درکار ہیں اور اس حوالے سے حال ہی میں اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے والے وزیر خزانہ حماد اظہر نے ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں عالمی بینک کے نئے قرض اور اس کی شرائط پر غور کیا گیا۔عالمی بینک نے جو شرائط پیش کی ہیں وہ پہلے ہی آئم ایم ایف پروگرام کا حصہ ہیں جس پر تین ہفتے پہلے ہی آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان جائزہ اجلاس ہوا اور اب حکومت دوبارہ اس حوالے سے بات چیت کا ارادہ رکھتی ہے اور حال ہی میں وزیر خزانہ منتخب ہونے والے شوکت ترین نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ آئی ایم ایف سے دوبارہ مذاکرات کریں گے۔ذرائع نے بتایاکہ عالمی بینک سے قرض کی منظوری کی صورت میں حکومت پاکستان کو جون میں بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 39 پیسے جبکہ جولائی میں 2 روپے 21 پیسے فی یونٹ اضافہ کرنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…