مرغی کا گوشت 440 اور لیموں 500 روپے کلو ہو گئے

14  اپریل‬‮  2021

لاہور(مانیٹرنگ+ این این آئی) مرغی کا گوشت اسلام آباد میں 365 سے 415 روپے کلو ہو گیا جبکہ کوئٹہ میں مرغی کا گوشت 440 روپے کلو ہو گیا، لیموں پانچ سو روپے میں کلو فروخت ہونے لگا۔ دوسری جانب لاہور میں رمضان المبارک میں دکانداروں نے سرکاری نرخنامے کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے من مانے نرخوں پر فروخت جاری رکھی، انتظامیہ کی جانب سے گراں فروشوں کے

خلاف سخت کارروائی نہ کئے جانے پر شہریوں نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت مزید 9روپے اضافے سے345روپے فی کلو، زندہ برائلر مرغی کی قیمت6روپے اضافے سے238روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈے 166روپے فی درجن پر مستحکم رہے۔ رمضان کا پہلا دن ہونے کی وجہ سے برائلر گوشت کی طلب میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دکانداروں نے بھی منہ مانگے دام وصول کئے۔ مختلف مقامات پر دکانداروں نے سرکاری نرخ345روپے کی بجائے400سے420روپے فی کلوفروخت جاری رکھی۔ دکانداروں نے صرف جان پہچان رکھنے والے گاہکوں کو برائلر گوشت کی فروخت کی جبکہ کسی کارروائی کی صورت میں انجان گاہکوں کو گوشت ختم ہونے کا کہا جاتا رہا۔ سبزیوں میں ایک کلو آلو نیا درجہ اول کی زیادہ سے زیادہ قیمت 46روپے فی کلو مقرر کی گئی تاہم دکانداروں نے 52سے 55روپے، آلو نیا درجہ دوم 42کی بجائے 48روپے،آلو سفید 32کی بجائے38 سے 40، پیاز درجہ اول 25روپے کی بجائے35سے40، پیاز درجہ دوم 21روپے کی بجائے27، ٹماٹر درجہ اول 65کی بجائے70سے 75، ٹماٹر درجہ دوم59کی بجائے65روپے، لہسن دیسی 90کی بجائے130سے140،لہسن چائنہ160روپے کی بجائے200 سے220روپے، ادرک تھائی لینڈ330کی بجائے380سے400، ادرک چائنہ335روپے کی بجائے390سے410روپے، کھیرا فارمی کالا 42 کی بجائے50، کریلے57کی بجائے70 سے75روپے، پالک21کی بجائے28سے30،بینگن 42کی بجائے50، بند گوبھی 27کی بجائے30سے35، پھول گوبھی52روپے کی بجائے65سے70روپے، شملہ مرچ47کی بجائے55سے60، سبز مرچ اول88کی بجائے140سے150، گھیا کدو 57روپے کی بجائے60سے 65روپے، گھیا توری 99روپے کی بجائے110، لیموں چائنہ295روپے کی بجائے330سے350، لیموں دیسی380کی بجائے470سے490روپے، بھنڈی125کی بجائے155سے160روپے،مٹر 125کی بجائے160روپے،مونگرے 114روپے کی بجائے120سے 125روپے،گاجرچائنہ32روپے کی بجائے40روپے جبکہ حلوہ کدو32کی بجائے37 سے40روپے فی کلو فروخت کیا گیا۔ پھلوں میں سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول فی کلو 165روپے کی بجائے230سے250روپے، سیب کالا کولو پہاڑی دوم110روپے کی بجائے200سے210روپے، سیب کالا کولو میدانی اول120روپے کی بجائے190روپے، سیب ایرانی145کی بجائے230سے250روپے، سیب سفید اول105روپے کی بجائے150سے160روپے، کیلااول درجن155روپے کی بجائے230سے250روپے، کیلا دوم درجن100روپے کی بجائے170روپے، کیلا درجن سوم 60کی بجائے90سے ؐؐ100روپے،سٹابری اول130روپے کی بجائے150سے 160روپے،امرود اول95کی بجائے135 سے145روپے، امرود دوم75کی بجائے100، کھجور اصیل اول190کی بجائے275، خربوزہ70روپے کی بجائے73روپے، کھجور ایرانی اول225روپے کی بجائے330سے350روپے،کینو درجن اول89کی بجائے150روپے، کینو سپیشل درجن 190کی بجائے280سے 300روپے،تربوز42روپے کی بجائے47سے50روپے فی کلو تک فروخت کیا گیا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…