وفاقی حکومت نے نجی سیکٹر کیلئے کورونا ویکسین کی قیمت کا تعین کر دیا

1  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف سوئس اکاؤنٹس کیس دوبارہ کھولا جا سکتا ہے، براڈ شیٹ معاملے پر احمر بلال صوفی سمیت 5 لوگوں کیخلاف فوجداری کارروائی کی جائیگی، طارق فوادجنہوں نے براڈ شیٹ کا معاملہ شروع کروایا ان کیخلاف

بھی کارروائی ہوگی، ای سی سی کا فیصلہ کابینہ کیلئے تجویز ہے، کابینہ نے بھارت سے تجارت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا،جب تک کشمیر پر فیصلہ نہیں ہوتا حکومت کی پوزیشن واضح ہے،پاکستان اور ہندوستان کی دوستی خطے کے لئے بہترین ہوگی،سب سے پہلے بھارت کو پانچ اگست کی پوزیشن پر واپس جانا ہوگا،عمران خان کے ہوتے ہوئے کشمیر کا سودا کوئی نہیں کر سکتا،98 فیصد پاکستانیوں کو کرونا ویکسین فری لگے گی،دو فیصد پاکستانی جو لائن میں نہیں لگنا چاہتے ان کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کو اجازت دی،کینسائنو کی 4 ہزار 225 روپے قیمت ہوگی، اسلام آباد، گلگت کے تمام شہریوں کو صحت کارڈ دیئے جائینگے،ملک کی 45 فیصد شوگر پروڈکشن نواز شریف اور زرداری فیملی کے پاس ہے، سٹے کے ذریعے چینی کی قیمتیں بڑھائیں، ان کے خلاف بھی کارروائی ہوگی،اوگرا قانون میں تبدیلیاں کی جائیں گی، ڈائریکٹر جنرل آئل اور ملوث آفیسر کو عہدوں سے ہٹایا جائیگا،اللہ خیر کرے مریم نواز کی خاموشی کوئی بات تو نہیں ہے،کابینہ میں تبدیلی کا باتیں کابینہ میں نہیں ہو سکتیں۔جمعرات کو وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کابینہ میٹنگ کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ کابینہ کی کافی دنوں بعد طویل میٹنگ ہوئی ہے،کابینہ کے فیصلے سنانے کی ذمہ داری مجھے دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر

نے کہاکہاخبار کی ہیڈلائن ہے کہ پاکستان نے انڈیا سے کاٹن لینے کی اجازت دے دی ہے، اکنامک کونسل کا فیصلہ کابینہ کیلئے ایک تجویز کی حیثیت دیتا ہے، کابینہ حتمی فیصلہ کرتی ہے، کابینہ نے اس طرح کا کوئی فیصلہ نہیں کیا،جب تک کشمیر پر فیصلہ نہیں ہوتا حکومت کی بڑی واضح پوزیشن ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…