زائد بل کیوں بھیجا؟ شہری نے کسٹمر کیئر سینٹر پر حملہ کردیا

19  جنوری‬‮  2021

کراچی(این این آئی) کراچی کے شہری نے زائد بل بھیجنے پر سوئی سدرن گیس کمپنی کے میگا کسٹمرکیئر سینٹر میں توڑ پھوڑ کردی ہے اور املاک کو نقصان پہنچایا ہے۔ کراچی کے شہری بجلی کے زائد بلوں کے باعث ویسے ہی پریشانی کا شکار رہتے ہیں اور آئے دن کے اس سے

متعلق کوئی خبر منظر عام پر آتی ہے، اب بجلی کے ساتھ ساتھ گیس کے زائد بلوں نے شہریوں کو چکرادیا ہے۔ایسا ہی واقعہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے میگا کسٹمر کیئر سینٹر میں رونما ہوا، جہاں ایک مشتعل شہری نے بل درست نہ ہونے پر ایس ایس جی سی کیئر سینٹر کے شیشے توڑ ڈالے اور املاک کو نقصان پہنچایا۔مشتعل شہری کا موقف تھا کہ ایس ایس جی سی کی جانب سے گھر کا بل2لاکھ28ہزار روپے بھیجا گیا، متعدد چکر لگانے کے باوجودبل درست نہیں کیا جا رہا تھا، شہری نے بتایاکہ عملے کی جانب سے بل کو درست کرنے کے بجائے اس کی قسطیں کرانے پر زور دیا جارہا تھا، حکام کے رویئے سے تنگ ہوکر دفتر میں توڑ پھوڑ کی۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…