پاکستان کو ترقی کی بلندیوں پر دیکھنا چاہتے ہیں  سعودی عرب کا پاکستانیوں کیلئے بھی بڑا اعلان

8  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانا چاہتا ہے کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان متعدد شعبوں میں تجارت کو فروغ دینے کی عمدہ صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کو ایک تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک کے طور پر دیکھنا چاہتا ہے

کیونکہ پاکستان پوری امت مسلمہ کے لئے بہت اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ کمرشل اور سرمایہ کاری تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بہتر معاشی ترقی حاصل کرنے کی عمدہ صلاحیت رکھتا ہے لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان کے مثبت پہلوؤں کو زیادہ اجاگر کیا جائے تا کہ غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کی طرف زیادہ راغب ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا پاکستان کی مثبت چیزوں کو زیادہ اجاگر کرے جس سے بیرونی دنیا میں پاکستان کے بارے میں پایا جانے والا غلط تاثر دور ہو گا اور پاکستان کی حقیقی معاشی صلاحیت سے بہتر استفادہ کیا جائے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار یاسر الیاس خان نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین بہت خوشگوار تعلقات قائم ہیں، لیکن تقریبا ساڑھے تین ارب ڈالر کی باہمی تجارت دونوں کی اصل صلاحیت سے بہت کم ہے۔

لہذا اس کو بہتر کرنے کے لئے دونوں طرف سے مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب محدود اشیاء میں تجارت کر رہے ہیں اور بہتر نتائج حاصل کرنے کے لے مزید اشیاء کی تجارت بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہت سی اعلی معیار کی مصنوعات بشمول حلال فوڈ پروڈکٹس،فارماسوٹیکلز، ٹیکسٹائل، آلات جراحی،

چاول، پھل، ڈیری مصنوعات، کھیلوں کا سامان، چمڑے کی مصنوعات، فنانشل سروسز، انشورنس اور آئی ٹی سروسز اور دیگر سعودی عرب کی مارکیٹ میں بہتر مقبولیت حاصل کر سکتی ہے لہذا سعودی عرب پاکستان سے ان مصنوعات کی درآمد پر توجہ دے۔ سردار یاسر الیاس خان نے مزید کہا کہ دونوں ممالک دوطرفہ تجارت کے نئے مواقع تلاش کرنے کیلئے تجارتی وفود کا تبادلہ بڑھائیں اور

ایک دوسرے کے ملک میں منعقد ہونے والی تجارتی نمائشوں میں شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت پاکستان میں متعدد اسپیشل اکنامک زونز قائم کئے جا رہے ہیں لہذا سعودی عرب کے سرمایہ کار ان میں جوائنٹ وینچرز اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے ون ونڈو قائم کرنے پر کام کر رہا ہے جس سے سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں آسانی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی آئی اپنا

ایک وفد سعودی عرب لے جانے کی کوشش کرے گا تا کہ باہمی تجارت کو بہتر کرنے کی مزید راہیں تلاش کی جائیں۔ اسی طرح آئی سی سی آئی سعودی عرب کے تجارتی وفد کی پاکستان میں میزبانی کرنا چاہتا ہے تا کہ ان کو پاکستان میں کاروبار کے مواقع تلاش کرنے میں مدد کی جائے۔فاؤنڈر گروپ آئی سی سی آئی کے چیئرمین میاں اکرم فرید نے پاکستان کے مفادات کو فروغ دینے کے لئے سعودی سفیر کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اسپیشل اکنامک زونز سعودی سرمایہ کاروں کے لئے

پرکشش مواقع رکھتے ہیں لہذا وہ ان سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی آئی ایک نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے لئے کوششیں کر رہا ہے لہذا سعودی عرب کے سرمایہ کار اس میں صنعتی یونٹس لگانے کے امکانات کا جائزہ لیں۔ چیمبر کی سینئر نائب صدر فاطمہ عظیم، نائب صدر عبد الرحمن خان، اسلم کھوکھر اور دیگر نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے

مابین دوطرفہ تجارتی اور معاشی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے مفید تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر چیمبر کے صدر سردار یاسر الیاس خا ن اور سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے دونوں اداروں کے درمیان باہمی تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے تا کہ مشترکہ طور پر پاکستان اور سعودی عرب کے مابین کاروباری تعلقات کو بہتر کرنے کی کوششیں کی جائیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…